اسلام آباد ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شمالی وزیرستان اور باجوڑ میں شہید ہونے والے آرمی کے جوانوں کے لواحقین سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور شہداء کو ان کی خدمات اور بہادری پر خراج عقیدت پیش کیا۔ بدھ کو ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے حوالدار تاجبر علی، سپاہی رشید اور سپاہی صابر شاہ کے …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا شمالی وزیرستان اور باجوڑ میں شہید ہونے والے آرمی کے جوانوں کے لواحقین سے ٹیلیفون پر رابطہ، شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شمالی وزیرستان اور باجوڑ میں شہید ہونے والے آرمی کے جوانوں کے لواحقین سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور شہداء کو ان کی خدمات اور بہادری پر خراج عقیدت پیش کیا۔ بدھ کو ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے حوالدار تاجبر علی، سپاہی رشید اور سپاہی صابر شاہ کے اہلخانہ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی اور اہلخانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ صدر مملکت نے شہداء کو ان کی خدمات اور بہادری پر خراج عقیدت پیش کیا۔








