مریم نواز اور شہباز شریف کے درمیان جماعت کی بھاگ دوڑ سنبھالنے کے حوالے سے اختلافات ہیں، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنمائوں کے منفی رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ برس جنوری کے بعد اپوزیشن جماعتوں کی سیاست کا منظرنامہ مکمل طور پر تبدیل ہو جائے گا، جماعت کی بھاگ دوڑ سنبھالنے کے حوالے سے مریم نواز اور شہباز شریف کے درمیان اختلافات ہیں جس کی وجہ …

اسلام آباد ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنمائوں کے منفی رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ برس جنوری کے بعد اپوزیشن جماعتوں کی سیاست کا منظرنامہ مکمل طور پر تبدیل ہو جائے گا، جماعت کی بھاگ دوڑ سنبھالنے کے حوالے سے مریم نواز اور شہباز شریف کے درمیان اختلافات ہیں جس کی وجہ سے شریف فیملی کی سیاست میں واضح خلا دکھائی دے رہا ہے۔ بدھ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ سال سینیٹ کے انتخابات ہیں اور اپوزیشن جماعتیں سینیٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان کی اکثریت کو روکنے کیلئے سرتوڑ کوششیں کر رہی ہیں لیکن اپوزیشن کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) اور اینٹی منی لانڈرنگ قانون سازی کی طرح ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔