امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد71 لاکھ 39 ہزار سے تجاوز کرگئی،2 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد ہلاک

واشنگٹن۔ 24ستمبر(اے پی پی) امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد71 لاکھ 39 ہزارسے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس کے باعث اب تک 2 لاکھ 6ہزارسے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جمعرات کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد7139553 تک پہنچ گئی ہے۔ امریکی محکمہ صحت کے حکام کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے فعال متاثرین کی …

واشنگٹن۔ 24ستمبر(اے پی پی) امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد71 لاکھ 39 ہزارسے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس کے باعث اب تک 2 لاکھ 6ہزارسے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جمعرات کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد7139553 تک پہنچ گئی ہے۔ امریکی محکمہ صحت کے حکام کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے فعال متاثرین کی تعداد2534053 ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ملک بھر میں اب تک 206593 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق ملک میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ4398907 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ امریکہ کی بعض ریاستوں میں کورونا وائرس کے کیسوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ دنیا بھر میں امریکہ کورونا وائرس کی وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تشخیص اس سال 22 جنوری کو ہوئی تھی۔