حکومت نے صحت انصاف کارڈ کا نیا نام قومی صحت کارڈ رکھ دیا، ترجمان وزارت صحت

اسلام آباد۔ 24ستمبر(اے پی پی) حکومت نے صحت انصاف کارڈ کا نام اور ڈیزائن تبدیل کردیا ہے۔ وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق حکومت نے ایک تاریخی انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے صحت انصاف کارڈ کا نام اور ڈیزائن تبدیل کردیا ہے۔کارڈ کا نیا نام قومی صحت کارڈ رکھ دیا ہے۔کارڈ کا اجرا مرحلہ وار شروع ہونے والے نئے اضلاع سے کیا جائے گا۔ قومی صحت کارڈ پاکستان کا تاریخی اور …

اسلام آباد۔ 24ستمبر(اے پی پی) حکومت نے صحت انصاف کارڈ کا نام اور ڈیزائن تبدیل کردیا ہے۔ وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق حکومت نے ایک تاریخی انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے صحت انصاف کارڈ کا نام اور ڈیزائن تبدیل کردیا ہے۔کارڈ کا نیا نام قومی صحت کارڈ رکھ دیا ہے۔کارڈ کا اجرا مرحلہ وار شروع ہونے والے نئے اضلاع سے کیا جائے گا۔ قومی صحت کارڈ پاکستان کا تاریخی اور انقلابی منصوبہ ہے۔ غربت کی لکیر سے نیچے بسنے والے افراد کارڈ کے تحت اپنا علاج مفت کرواسکتے ہیں۔ قومی صحت کارڈ کا دائرہ کار پورے ملک تک پھیلا دیا گیا ہے جبکہ پاکستان کے 90 اضلاع میں پروگرام جاری ہے۔