صدرآزاد کشمیرسردار مسعود خان کی فرینڈز آف کشمیر انٹرنیشنل کی چیئرپرسن غزالہ حبیب کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو

اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) صدرآزاد کشمیرسردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی تسلط میں جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں اور کشمیریوں کے جائز اور منصفانہ حق خودارادیت کی جدوجہد کو عالمی سطح پر مو¿ثر انداز میں اجاگر کرنے میں امریکہ اور دنیا کے دیگر خطوں میں آباد کشمیریوں اور پاکستانیوں کا کردار کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے، …

اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) صدرآزاد کشمیرسردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی تسلط میں جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں اور کشمیریوں کے جائز اور منصفانہ حق خودارادیت کی جدوجہد کو عالمی سطح پر مو¿ثر انداز میں اجاگر کرنے میں امریکہ اور دنیا کے دیگر خطوں میں آباد کشمیریوں اور پاکستانیوں کا کردار کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے، کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی نے نہ صرف عوام تک مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کی آواز کو پہنچایا بلکہ قانون سازوں، تھنک ٹینکس اور سول سوسائٹی تک رسائی حاصل کرکے انہیں کشمیریوں پر ہونے والے مظالم اور ا±ن کے حقوق کے لئے حمایت حاصل کرنے کی بھرپور کوشش بھی کی ہے جس کو ہم تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فرینڈز آف کشمیر انٹرنیشنل کی چیئرپرسن غزالہ حبیب کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر فرینڈز آف کشمیر کی چیئرپرسن نے صدر آزادکشمیر کو اپنی تنظیم کی طرف سے کشمیر کے حوالے سے آگاہی مہم کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ا±ن کی تنظیم نہ صرف امریکہ کی ریاست ٹیکساس میں بلکہ پورے امریکہ میں متحرک ہے اور اس تنظیم کے پلیٹ فارم سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے حق میں جلسے، جلوس، ریلیاں اور ویبی نار منعقد کی جاتی ہیں جن کے مجموعی نتائج نہایت مثبت اور حوصلہ افزا ہیں۔ صدر سردار مسعود خان نے فرینڈز آف کشمیر انٹرنیشنل کی مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کے لئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم امریکہ کی ڈیموکریٹک پارٹی اور ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے ا±ن 14 سینیٹرز کے خاص طور پر شکرگزار ہیں جنہوں نے امریکی حکومت اور امریکہ کے کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کو خط لکھ کر بھارت کو مذہبی آزادی کے حوالے سے قابل تشویش ملک قرار دینے کی سفارش کرنے کے علاوہ بھارت کی ا±ن ایجنسیوں اور افراد پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا جو بھارت میں مذہبی اقلیتوں پر مظالم کا سلسلہ بڑھانے میں براہ راست ملوث ہیں۔صدر آزادکشمیر نے فرینڈز آف کشمیر کے وفد کو اپیل کی کہ وہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی جدوجہد کے لئے عالمی حمایت حاصل کرنے کے لئے ویتنام کی جنگ مخالف تحریک اور جنوبی افریقہ کی نسل پرستی کے خلاف تحریک کی طرز پر جدوجہد کریں تاکہ تحریک آزادی کشمیر کو ایک عالمی تحریک مزاحمت میں تبدیل کیا جا سکے۔