اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی اہلیہ ثمینہ علوی نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں، خواتین بڑھ چڑھ کر اس قومی خدمت میں حصہ لیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں پودا لگانے کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ فضائی آلودگی میں …
ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں، خواتین بڑھ چڑھ کر اس قومی خدمت میں حصہ لیں، بیگم ثمینہ عارف علوی کا پارلیمنٹ ہاﺅس میں پودا لگانے کے موقع پر اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی اہلیہ ثمینہ علوی نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں، خواتین بڑھ چڑھ کر اس قومی خدمت میں حصہ لیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں پودا لگانے کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ فضائی آلودگی میں کمی، ماحولیاتی تحفظ اور ملک و قوم کو محفوظ بنانے کیلئے شجرکاری وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ شجرکاری صدقہ جاری ہے، اس کو بہت اہمیت دینی چاہئے، خواتین کو نرسیاں لگانی چاہئیں، یہ اچھا اقدام ہے، ہمیں شجرکاری کو فروغ دینا چاہئے، اس کے موسم پر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اس موقع پر موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بالخصوص نوجوان، خواتین، سول سوسائٹی وزیراعظم کے 10 بلین ٹری سونامی منصوبہ کو کامیاب بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 49 کروڑ پودے لگا چکے ہیں اور سیزن کے اختتام تک اتنے مزید پودے لگائیں گے، حکومت کے دوسرے سال میں ایک ارب کے قریب درخت لگانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ قبل ازیں بیگم ثمینہ عارف علوی، وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل اور دیگر خواتین ارکان پارلیمنٹ نے پودا لگا کر شجرکاری مہم میں حصہ ڈالا۔








