کویت سٹی۔ 29 ستمبر (اے پی پی) امیر کویت شیخ صباح الاحمد الصباح انتقال کر گئے، ان کی عمر 91 برس تھی۔ منگل کو عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق امیر کویت کی وفات کا اعلان شاہی امور کے انچارج وزیر شیخ علی جارح الصباح نے سرکاری ٹی وی پر کیا۔ وہ رواں ماہ کے شروع میں امریکہ سے آپریشن کرا کے ملک واپس آئے تھے تاہم ان کی صحت پوری …
امیر کویت شیخ صباح الاحمد الصباح انتقال کر گئے، ان کی عمر 91 برس تھی

مزید خبریں
کویت سٹی۔ 29 ستمبر (اے پی پی) امیر کویت شیخ صباح الاحمد الصباح انتقال کر گئے، ان کی عمر 91 برس تھی۔ منگل کو عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق امیر کویت کی وفات کا اعلان شاہی امور کے انچارج وزیر شیخ علی جارح الصباح نے سرکاری ٹی وی پر کیا۔ وہ رواں ماہ کے شروع میں امریکہ سے آپریشن کرا کے ملک واپس آئے تھے تاہم ان کی صحت پوری طرح بحال نہ ہو سکی اور وہ منگل کو خالق حقیقی سے جا ملے۔ ان کی موت پر کویت میں سرکاری سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ وہ گزشتہ 50 برسوں سے ملک کی خارجہ پالیسی کی بھی خدمات سر انجام دے رہے تھے۔ شیخ صباح الاحمد نے اپنے بھائی اور ولی عہد شیخ نواف الاحمد الصباح کو اپنا جانشین نامزد کر دیا تھا۔








