اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کیپٹن عبداللہ ظفر کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ زلفی بخاری نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ کیپٹن عبداللہ ظفر نے 25سالہ کی عمر میں شہادت کا رتبہ پایا، وہ مقامی آبادی کو غیر ملکی فنڈز لیکر لڑنے والے دہشت گردوں سے بچانے کی کوشش کررہے …
زلفی بخاری کا کیپٹن عبداللہ ظفر کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کیپٹن عبداللہ ظفر کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ زلفی بخاری نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ کیپٹن عبداللہ ظفر نے 25سالہ کی عمر میں شہادت کا رتبہ پایا، وہ مقامی آبادی کو غیر ملکی فنڈز لیکر لڑنے والے دہشت گردوں سے بچانے کی کوشش کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری زمین زرخیز ہے کہ اس کیلئے نوجوانوں نے وطن کی حفاظت کے لیے اپنے خون کے نذرانے پیش کیے یہ وہ قرض ہے جسے ہم کبھی ادا نہیں کرسکتے۔








