وفاقی کابینہ نے پاکستان میں افغان سٹوڈنٹس کے لئے لانگ ٹرم اور تجارت سے وابستہ افراد کو پانچ سال کےلئے ملٹی پل ویزہ کی منظوری دی ہے، شہزاد ارباب

اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اسٹیبلشمنٹ شہزاد ارباب نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے پاکستان میں تعلیم حاصل کرنے والے افغان سٹوڈنٹ کے لئے تعلیم مکمل ہونے تک لانگ ٹرم جبکہ تجارت سے وابستہ افراد کو پانچ سال کے لئے ملٹی پل ویزہ کی منظوری دی ہے۔ منگل کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ سب سے اہم بات یہ …

اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اسٹیبلشمنٹ شہزاد ارباب نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے پاکستان میں تعلیم حاصل کرنے والے افغان سٹوڈنٹ کے لئے تعلیم مکمل ہونے تک لانگ ٹرم جبکہ تجارت سے وابستہ افراد کو پانچ سال کے لئے ملٹی پل ویزہ کی منظوری دی ہے۔ منگل کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ابتدائی طور پر طورخم سے شروع ہونے والے بارڈر پوائنٹ پر میڈیکل ویزا دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ نے افغانستان کے ساتھ دوستی کے ایک نئے دور کی شروعات کرتے ہوئے تاریخی افغان ویزا پالیسی کی منظوری دےدی ہے۔