اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الصباح کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو انہوں نے کویتی حکومت اور قوم کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ امیر کویت کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاءتادیر پر نہیں ہو سکے گا۔ انہوں نے امیر کویت کی کویت کی …
سپیکر اسد قیصر کا کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الصباح کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الصباح کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو انہوں نے کویتی حکومت اور قوم کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ امیر کویت کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاءتادیر پر نہیں ہو سکے گا۔ انہوں نے امیر کویت کی کویت کی ترقی اور مسلم امہ کی یکجہتی کے لئے پیش کی جانے والی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کویت کی اقتصادی و معاشی ترقی، بین المذاہب ہم آہنگی اور امن بقائے باہمی کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت، پارلیمنٹ اور عوام کویتی حکومت، عوام اور قیادت کے ساتھ دکھ کی اس گھڑی میں برابر کی شریک ہیں۔ سپیکر نے اﷲ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان اور کویتی عوام کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لئے صبر جمیل عطاءفرمانے کی دعا کی۔








