اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کویت کے امیر صباح الاحمد الجابر الصباح کے انتقال پر گہرے رنج اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ امیر کویت کی رحلت پر میں نہایت رنجیدہ ہوں، اناللہ وانا الیہ راجعون۔ انہوں نے کہا کہ ہم ولی عہد، آلِ صباح اور اہلِ کویت سے دلی ہمدردی و تعزیت …
وزیراعظم عمران خان کا کویت کے امیر صباح الاحمد الجابر الصباح کے انتقال پر گہرے رنج اور تعزیت کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کویت کے امیر صباح الاحمد الجابر الصباح کے انتقال پر گہرے رنج اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ امیر کویت کی رحلت پر میں نہایت رنجیدہ ہوں، اناللہ وانا الیہ راجعون۔ انہوں نے کہا کہ ہم ولی عہد، آلِ صباح اور اہلِ کویت سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاک-کویت تعلقات کے حوالے سے امیر کویت کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔








