سیالکوٹ 30 ستمبر(اے پی پی ) وزےراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان تاریخ کے کامیاب ترین وزیر اعظم ہےں انھوں نے دو برسوں میں سب چوروں اور ڈاکوﺅں کو نکیل ڈال دی ہے،ان کے فیصلوں سے معیشت میں استحکام آرہا ہے، وزیر اعظم عمران خان بحرانوں کے خاتمے کیلئے کوشاں ہیں، ماضی کے حکمرانوں نے ملکی اداروں میں سفارش کرپشن …
وزےراعظم کے معاون خصوصی محمد عثمان ڈارکا ٹائےگر فورس کے نوجوانوں اور خواتین سے خطاب

مزید خبریں
سیالکوٹ 30 ستمبر(اے پی پی ) وزےراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان تاریخ کے کامیاب ترین وزیر اعظم ہےں انھوں نے دو برسوں میں سب چوروں اور ڈاکوﺅں کو نکیل ڈال دی ہے،ان کے فیصلوں سے معیشت میں استحکام آرہا ہے، وزیر اعظم عمران خان بحرانوں کے خاتمے کیلئے کوشاں ہیں، ماضی کے حکمرانوں نے ملکی اداروں میں سفارش کرپشن اور اقرباپروری سے ملکی ساکھ کو بے حد مجروح کیا، عوام بدترین استحصالی نظام کی چکی میں گزشتہ تیس سال سے پس رہے تھے، پاکستان تحریک انصاف نے اقتدار میں آتے ہی ملکی اداروں میں میرٹ کی بالادستی کے عملی نظام کا نفاذ کیا ہے۔ان خےالات کا اظہار انھوں نے جناح ہاﺅس میں ٹائےگر فورس کے نوجوانوں اور خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کےا۔ ا س موقع پرضلعی رہنما عامر ڈار، صاجنرادہ حامد رضا، سےکرٹری اطلاعات ونشرےات میاں اعجا ز جاوید ،زاہد ملک ودےگر بھی موجود تھے۔محمد عثمان ڈار نے مزید کہا کہعوام اپوزیشن کے نہیں بلکہ حکومت کے بیانیہ کے ساتھ متحد کھڑے ہیں اس لیے ہم اپوزیشن کے احتجاج سے خوفزدہ ہونیوالے نہیں ، تمام حالات کا بھر پور مقابلہ کیا جائے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ ورلڈ اکنامک فورم کا چیمپئن فارنیچرکا اعزاز کامیاب حکومتی پالیسیوں کا اعتراف ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کی حکومت کا مقصد صرف اور صرف ملک کو مضبوط اور خوشحال بنانا ہے۔انہوںنے کہا کہ وزیرا عظم عمران خان ہی ملک کو حقیقی معنوں میں ترقی یافتہ اور خوشحال بنائیں گے ۔







