افغان صوبہ ہلمند میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر خودکش کار بم دھماکہ ، 5 فوجی ، 4 شہری جاں بحق ، 4 زخمی

کابل۔ 1اکتوبر (اے پی پی): افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر خودکش کار بم دھماکے میں 5 افغان فوجی اور 4 شہری جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبائی حکومت کے ترجمان عمر زواک نے خودکش دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ رات کو عسکریت پسندوں نے ضلع نہری سراج کے علاقہ وزیر مانڈا میں موجود سکیورٹی …

کابل۔ 1اکتوبر (اے پی پی): افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر خودکش کار بم دھماکے میں 5 افغان فوجی اور 4 شہری جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبائی حکومت کے ترجمان عمر زواک نے خودکش دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ رات کو عسکریت پسندوں نے ضلع نہری سراج کے علاقہ وزیر مانڈا میں موجود سکیورٹی چیک پوسٹ پر دھماکہ خیز مواد سے بھری وین کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں 5 فوجیوں سمیت 9 افرادجاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے جن میں ایک بچہ اور3 فوجی اہلکارشامل ہیں۔