رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی وطن واپسی جاری ہے، ترجمان این ایچ سی

سلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی): پاکستان میں مقیم رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی وطن واپسی جاری اب تک 556 افراد واپس افغانستان پہنچ گئے وطن واپس جانے والے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو 2 سو ڈالر فی کس دئیے جا رہے ہیں۔جمعرات کو یو این ایچ سی  کے ترجمان قیصر خان نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب تک 137خاندانوں سمیت 556 رجسٹرڈ افغان مہاجرین واپس …

سلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی): پاکستان میں مقیم رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی وطن واپسی جاری اب تک 556 افراد واپس افغانستان پہنچ گئے وطن واپس جانے والے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو 2 سو ڈالر فی کس دئیے جا رہے ہیں۔جمعرات کو یو این ایچ سی  کے ترجمان قیصر خان نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب تک 137خاندانوں سمیت 556 رجسٹرڈ افغان مہاجرین واپس افغانستان پہنچ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وطن واپس جانے والے مہاجرین کو پناہ گزینوں کے عالمی ادارے یو این ایچ سی ا?ر کی جانب سے 2 سو ڈالر فی کس دیئے جا رہے ہیں۔قیصر خان نے وطن واپس جانے والے افغان مہاجرین سے درخواست کی ہے کہ وہ وطن واپسی کی مقررہ تاریخ سے ایک دن قبل یو این ایچ سی ا?ر کے مقررہ مراکز سے اپنی وطن واپسی کو کنفرم کروالیں۔