نواز شریف بتائیں کہ انہوں نے اپنے اثاثے کیسے بنائے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز ٹویٹ

اسلام آباد۔3اکتوبر (اے پی پی): وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ نواز شریف بتائیں کہ انہوں نے اپنے اثاثے کیسے بنائے ہیں۔ اپنے ایک ٹویٹ میں ہفتہ کو وفاقی وزیر نے نوا ز شریف سے سوال کیا کہ کے وہ بتائیں کہ انہوں نے کہا اپنے اثاثے کیسے بنائے ہیں اور کس طرح اپنی دولت بیرون ملک منتقل کی ہے۔ سینیٹر شبلی فراز نے …

اسلام آباد۔3اکتوبر (اے پی پی): وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ نواز شریف بتائیں کہ انہوں نے اپنے اثاثے کیسے بنائے ہیں۔ اپنے ایک ٹویٹ میں ہفتہ کو وفاقی وزیر نے نوا ز شریف سے سوال کیا کہ کے وہ بتائیں کہ انہوں نے کہا اپنے اثاثے کیسے بنائے ہیں اور کس طرح اپنی دولت بیرون ملک منتقل کی ہے۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ نواز شریف موسموں کی طرح اپنے نظریات بدل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف جب اقتدار سے باہر ہوں تو وہ انقلابی بن جاتے ہیں اور جب اقتدار میں ہوں تو آمر بن جاتے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ اپنے اقتدار سے محرومی کا بدلہ وہ پاکستان سے نہ لیں۔