اسلام آباد۔3اکتوبر (اے پی پی): وفاقی وزیر اقتصادی امور مخدوم خسرو بختیار نے پاکستان میں ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بنہاسین سے وزارت اقتصادی امور میں اپنے دفتر میں ملاقات کی۔ دونوں فریقین نے پاکستان میں ڈبلیو بی کے پورٹ فولیو کو مضبوط بنانے کے لئے ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا۔ وفاقی وزیر نے پاکستان کو انسداد کورونا، موثر اور بروقت کارروائی کرنے میں مدد دینے کے لئے عالمی …
وفاقی وزیر اقتصادی امور خسرو بختیار کی ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر سے ملاقات
اسلام آباد۔3اکتوبر (اے پی پی): وفاقی وزیر اقتصادی امور مخدوم خسرو بختیار نے پاکستان میں ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بنہاسین سے وزارت اقتصادی امور میں اپنے دفتر میں ملاقات کی۔ دونوں فریقین نے پاکستان میں ڈبلیو بی کے پورٹ فولیو کو مضبوط بنانے کے لئے ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا۔ وفاقی وزیر نے پاکستان کو انسداد کورونا، موثر اور بروقت کارروائی کرنے میں مدد دینے کے لئے عالمی بینک کی جانب سے 200 ملین ڈالر پیکیج فراہم کرنے کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ملکی زراعت و خوراک کی قلت کو کم کرنے اور ٹڈی دل کے حملے کے منفی اثرات کو کم کرنے کے لئے 200 ملین ڈالر کی فراہمی پر ورلڈ بینک کی حمایت کو بھی سراہا۔ وزیر نے عالمی بینک اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی تجویز کردہ معاشی اصلاحات کی منظوری کے حوالے سے بھی شرکا کو آگاہ کیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں اصلاحات اور آسانی سے عملدرآمد کے لئے یہ سفارشات مفید ثابت ہو نگی۔ انہوں نے عالمی امداد دہندگان کے ساتھ ہم آہنگی میں معاشی اصلاحات کو تیز کرنے کے لئے وزیر اعظم کی ہدایت کو بھی شیئر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس عمل سے حکومت وقت بروقت (شفٹ، رائز اور پیس) کو مکمل کرنے کے قابل ہو جائے گی۔ وزیر نے اس بت پر زور دیا کہ عالمی بینک پاکستان کے ساتھ توانائی، سیاحت، کم لاگت ہائوسنگ اسکیم اور کوویڈ ویکسین کی دستیابی کے شعبے میں باہمی تعاون کے ترجیحی شعبوں میں تعاون کرے۔ کنٹری ڈائریکٹر نے ڈبلیو بی پورٹ فولیو کے جائزہ اجلاس کے لئے وزیر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ڈبلیو بی کے مالی تعاون سے چلنے والے منصوبوں پر عملدرآمد میں تیزی لانے کے حکومتی عزم کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ عالمی بینک پاکستان میں پورٹ فولیو کو مضبوط بنانے کے لئے معزز وزیر کی سفارشات پر غور کرے گا۔









