سردیوں میں کورونا وائرس کی دوسری لہر سے تحفظ کیلئے فیس ماسک کے استعمال کو یقینی بنایا جائے ،وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد۔4اکتوبر (اے پی پی): وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ سردیوں میں کورونا وائرس کی دوسری لہر سے تحفظ کیلئے فیس ماسک کے استعمال کو یقینی بنایا جائے۔ اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ دیگر ممالک کے مقابلہ میں اللہ تعالیٰ پاکستان پر مہربان ہے اور اس کو وبا کے منفی اثرات سے محفوظ رکھا ہے۔ انہوں نے اس …

اسلام آباد۔4اکتوبر (اے پی پی): وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ سردیوں میں کورونا وائرس کی دوسری لہر سے تحفظ کیلئے فیس ماسک کے استعمال کو یقینی بنایا جائے۔ اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ دیگر ممالک کے مقابلہ میں اللہ تعالیٰ پاکستان پر مہربان ہے اور اس کو وبا کے منفی اثرات سے محفوظ رکھا ہے۔ انہوں نے اس تشویش کا اظہار کیا کہ سردیوں میں اس کی دوسری لہر آ سکتی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے قوم کے ہر فرد کو ہدایت کی کہ وہ فیس ماسک پہنیں اور عوامی مقامات پر جانے سے احتیاط کریں۔ انہوں نے تمام اداروں ،حکام اور تعلیمی اداروں ہدایت کی ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ہر کوئی ماسک پہنے۔ وزیر اعظم عمران خان کا یہ بیان ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں معمولی اضافہ کے بعد سامنے آیا ہے۔