اسلام آباد۔4اکتوبر (اے پی پی): پاکستان سمیت دنیا بھر میں دماغی صحت کا بین الاقوامی دن 10اکتوبر کو منایا جائے گا۔ عالمی ادارہ صحت اور ورلڈ فیڈریشن آف مینٹل ہیلتھ کے باہمی اشتراک سے یہ دن ہر سال 10اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔ پہلی مرتبہ یہ دن 1992کو دنیا بھر میں منایا گیا تھا ، جس کے بعد سے اب تک ہر سال عالمی سطح پر دماغی صحت کا عالمی …
پاکستان سمیت دنیا بھر میں دماغی صحت کا بین الاقوامی دن 10اکتوبر کو منایا جائے گا،عالمی ادارہ صحت
اسلام آباد۔4اکتوبر (اے پی پی): پاکستان سمیت دنیا بھر میں دماغی صحت کا بین الاقوامی دن 10اکتوبر کو منایا جائے گا۔ عالمی ادارہ صحت اور ورلڈ فیڈریشن آف مینٹل ہیلتھ کے باہمی اشتراک سے یہ دن ہر سال 10اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔ پہلی مرتبہ یہ دن 1992کو دنیا بھر میں منایا گیا تھا ، جس کے بعد سے اب تک ہر سال عالمی سطح پر دماغی صحت کا عالمی دن منایاجاتا ہے۔ اس دن کے منانے کا بنیادی مقصد دماغی صحت اور ذہنی تنا? کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے۔ ہر سال اس دن کیلئے کوئی خصوصی موضوع منتخب کیا جاتا ہے۔ رواں سال 10اکتوبر کو منائے جانے والے دماغی صحت کے عالمی دن کا موضوع ”دماغی صحت سب کیلئے، زیادہ سرمایہ کاری ، زیادہ دستیابی “ منتخب کیا گیا ہے۔اس دن کی مناسبت سے ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں ، قصبوں میں مختلف سرکاری و نجی اداورں اور تنظیموں کی جانب سے خصوصی پروگرام ، سیمنار سمیت دیگر تقریبات منعقد کی جائیں گی تاکہ دماغی صحت کے حوالے سے عوامی آگاہی کو فروغ دیا جا سکے۔









