اقوم کی دعاوں اور اپنی محنت سے پاکستان کے لیے یوتھ ورلڈ ٹائٹل جیتوں گا، ایشین باکسنگ فیڈریشن ٹائٹل جیتنے کے بعد عثمان وزیر کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد۔4اکتوبر (اے پی پی): ایشین باکسنگ فیڈریشن ٹائٹل جیتنے والے عثمان وزیر نے کہا ہے کہ میرا اگلا ٹارگٹ ڈبلیو بی سی یوتھ چیمپئن شپ ہے ،قوم کی دعاوں اور اپنی محنت سے پاکستان کے لیے یوتھ ورلڈ ٹائٹل جیتوں گا۔گذشتہ روز ایشین باکسنگ فیڈریشن ٹائٹل جیتنے کے بعد عثمان وزیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس عظیم کامیابی پر اللہ پاک کا شکر ادا کرتا …

اسلام آباد۔4اکتوبر (اے پی پی): ایشین باکسنگ فیڈریشن ٹائٹل جیتنے والے عثمان وزیر نے کہا ہے کہ میرا اگلا ٹارگٹ ڈبلیو بی سی یوتھ چیمپئن شپ ہے ،قوم کی دعاوں اور اپنی محنت سے پاکستان کے لیے یوتھ ورلڈ ٹائٹل جیتوں گا۔گذشتہ روز ایشین باکسنگ فیڈریشن ٹائٹل جیتنے کے بعد عثمان وزیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس عظیم کامیابی پر اللہ پاک کا شکر ادا کرتا ہوں ،اپنے ملک میں ٹائٹل کی جیت کا مزہ دوبالا ہو گیا ہے۔ عثمان وزیر نے کہا کہ میری کامیابی کے لیے دعائیں کرنے پر پاکستانی عوام اور خاص کر گلگت بلتستان کے لوگوں کا شکر گزار ہوں ،قوم کی دعائیں اور میری محنت رنگ لے آئی اور میں پاکستان کا نام روشن کرنے میں کامیاب ہوا۔انہوں نے کہا کہ میرا اگلا ٹارگٹ ڈبلیو بی سی یوتھ چیمپئن شپ ہے ،قوم کی دعاوں اور اپنی محنت سے پاکستان کے لیے یوتھ ورلڈ ٹائٹل جیتوں گا۔پاکستان کے عثمان وزیر باکسنگ میں ایشین چیمپئن بن گئے۔ٹائٹل فایٹ میں اپنے حریف انڈونیشن باکسر کو ناک آوٹ کردیا۔