اسلام آباد۔11اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت غربت کے خاتمے کے لئے افراط زر کی شرح کو کم کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، وزیراعظم عمران خان اور ان کی ٹیم ملک میں گڈ گورننس، قانون کی بالادستی، عام آدمی کے معیار زندگی کو بہتر بنانے اور نظام کو درست کرنے کے لئے موثر طریقے سے …
حکومت غربت کے خاتمے کے لئے افراط زر کی شرح کو کم کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، شبلی فراز

مزید خبریں
اسلام آباد۔11اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت غربت کے خاتمے کے لئے افراط زر کی شرح کو کم کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، وزیراعظم عمران خان اور ان کی ٹیم ملک میں گڈ گورننس، قانون کی بالادستی، عام آدمی کے معیار زندگی کو بہتر بنانے اور نظام کو درست کرنے کے لئے موثر طریقے سے کام کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت نے پورے نظام کو مفلوج کیا اور ملکی معیشت کو تباہی کے دھانے پر پہنچایا، بھاری غیر ملکی قرضے لئے، گندم اور چینی مافیا کو سبسڈی دی جس کی وجہ سے ملک تنزلی کا شکار ہوا۔ موجودہ حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد نئے سرے کام کا آغاز کیا اور بدعنوانی کی غلاظت کو پاک کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت تمام چیزیں درست سمت میں گامزن ہیں۔ انہوں نے مختلف ضلعی انتظامیہ کے ساتھ افراط زر کو کنٹرول کرنے کے لئے کام کرنے والی ٹائیگر فورس کے کردار کو سراہا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ ٹائیگر فورس کے جوان ضلعی انتظامیہ کی مدد سے اشیاءخورد و نوش کی قیمتوں کو اعتدال پر لانے کے لئے کام کرے گی تاکہ حقیقی ذمہ داران کو لگام ڈالنے میں حکومت کی مدد کی جا سکے۔ شبلی فراز نے کہا کہ سابقہ حکومت نے ایل این جی اور بجلی کے مہنگے معاہدے کئے جس کی وجہ سے موجودہ حکومت کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔








