یونانی جزیرہ کریٹ کے نواح میں درمیانے درجے کے زلزلے کے جھٹکے، جانی ومالی نقصان نہیں ہوا

ایتھنز۔12اکتوبر (اے پی پی): یونانی جزیرہ کریٹ کے نواح میں درمیانے درجے کے زلزلے کے دو مرتبہ جھٹکے محسوس کئے گئےجن کی ریکٹر سکیل پر شدت 5درجے سے زیادہ ریکارڈ کی گئی جبکہ ان سے کسی قسم کے جانی ومالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ ایتھنز کے ارضیاتی حرکیات کی پیمائش کرنے والے انسٹی ٹیوٹ کے مطابق پہلے زلزلے کی شدت 5.1 تھی جوکہ شمال مشرقی شہر سیتیامیں آیا …

ایتھنز۔12اکتوبر (اے پی پی): یونانی جزیرہ کریٹ کے نواح میں درمیانے درجے کے زلزلے کے دو مرتبہ جھٹکے محسوس کئے گئےجن کی ریکٹر سکیل پر شدت 5درجے سے زیادہ ریکارڈ کی گئی جبکہ ان سے کسی قسم کے جانی ومالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ ایتھنز کے ارضیاتی حرکیات کی پیمائش کرنے والے انسٹی ٹیوٹ کے مطابق پہلے زلزلے کی شدت 5.1 تھی جوکہ شمال مشرقی شہر سیتیامیں آیا جبکہ دوسرا زلزلہ بھی اس جگہ ٹھیک 3 گھنٹے بعد آیا جس کی شدت 5.2 تھی۔ واضح رہے کہ یونانی ساحلوں سے دور زلزلے آتے رہتے ہیں جبکہ یونان میں آخری مرتبہ مہلک زلزلہ بحیرہ ایجین میں کوس نامی جزیرہ میں آیاتھا جس کی شدت 6.7 تھی اور اس میں 2 افراد ہلاک ہو ئے تھے۔

 

مزید خبریں