اسلام آباد کے شہری وہیکل ٹیکس آن لائن طریقے سے جمع کرا سکتے ہیں، زلفی بخاری

اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے شہری وہیکل ٹیکس اب آن لائن طریقے سے جمع کرا سکتے ہیں۔ پیر کو زلفی بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسلام آباد کے شہریوں کو وہیکل ٹیکسز آن لائن جمع کرانے کی سہولت فراہم کرنے کیلئے وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے آئی سی ٹی سٹی …

اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے شہری وہیکل ٹیکس اب آن لائن طریقے سے جمع کرا سکتے ہیں۔ پیر کو زلفی بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسلام آباد کے شہریوں کو وہیکل ٹیکسز آن لائن جمع کرانے کی سہولت فراہم کرنے کیلئے وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے آئی سی ٹی سٹی ایپ متعارف کرائی ہے جس کے ذریعے شہری اپنے وہیکل ٹیکسز آن لائن طریقے سے جمع کراسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس ایپ کا مقصد شہریوں کو پرانے نظام سے نئے ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے ٹیکسز ادائیگیوں کیلئے سہولت فراہم کرنا ہے جس کے لیے اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ تحسین کی مستحق ہے۔

مزید خبریں