اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں سمارٹ لاک ڈائون اور ٹی ٹی کیو کی حکمت عملی سے کورونا وبا کو کنٹرول کیا گیا، معاشی مشکلات کے باوجود حکومت کی جانب سے شعبہ ہیلتھ کے لئے اہم اقدامات اٹھائے گئے ہیں، لوگوں کو صحت کی معیاری سہولیات فراہم کرنے کے لئے خطہ کے تمام ممالک کے …
وزیراعظم کی قیادت میں سمارٹ لاک ڈائون اور ٹی ٹی کیو کی حکمت عملی سے کورونا وبا کو کنٹرول کیا گیا، ، ڈاکٹر فیصل سلطان کا عالمی ادارہ صحت ریجنل اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں سمارٹ لاک ڈائون اور ٹی ٹی کیو کی حکمت عملی سے کورونا وبا کو کنٹرول کیا گیا، معاشی مشکلات کے باوجود حکومت کی جانب سے شعبہ ہیلتھ کے لئے اہم اقدامات اٹھائے گئے ہیں، لوگوں کو صحت کی معیاری سہولیات فراہم کرنے کے لئے خطہ کے تمام ممالک کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی ادارہ صحت ریجنل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ویڈیو لنک پر جاری اجلاس میں مشرقی خطہ سے تعلق رکھنے والے ممالک کے وزرا صحت اور وفود نے شرکت کی۔ مصر میں عالمی ادارہ صحت کے چار روزہ مشرقی خطہ کے اجلاس کا آغاز ہو گیا ہے۔ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کی جانب سے پاکستان کی نمائندگی کی گئی۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے اجلاس سے خطاب میں خطہ میں عوام کو بہتر صحت سہولیات کی فراہمی کے لئے مشترکہ کاوشوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سال 2020 ایک بڑے چیلنج کے طور پر سامنے آیا ہے، عالمی وبا کورونا وائرس اور ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ریکارڈ بارشیں حکومت کے لئے چیلنج رہیں، ان تمام ناگہانی آفات کی وجہ سے شہریوں کا رہن سہن، تعلیمی اور کاروباری نظام بری طرح متاثر ہوا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس نے ترقی یافتہ اور پسماندہ دونوں قسم کے ممالک کو یکساں متاثر کیا، یہ وقت ہے جب ہمیں اپنا صحت کا نظام مضبوط بنانے سے اپنے لوگوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہماری طرف سے کورونا، زکائ، سارک اور ایبولا جیسی مہلک بیماریوں کو کنٹرول نہ کیا گیا تو یہ معاشی اور معاشرتی لحاظ سے تباہ کن ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں سمارٹ لاک ڈائون اور ٹی ٹی کیو کی حکمت عملی سے کورونا وبا کو کنٹرول کیا گیا، اس وقت کورونا کی دوسری لہر کے خطرات یقینی طور پر موجود ہیں، بروقت اقدامات کے لئے ریجنل اور نیشنل سطح پر حکمت عملی کی تیاری انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی مشکلات کے باوجود حکومت پاکستان کی جانب سے شعبہ ہیلتھ کے لئے اہم اقدامات ا±ٹھائے گئے ہیں، عالمی ادارہ صحت کی جانب سے پاکستان کی ایسی کاوشوں میں ہمیشہ معاون کردار ادا کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس کڑے وقت میں شہریوں کے لئے صحت کی تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے، ہم لوگوں کو صحت کی معیاری سہولیات فراہم کرنے کے لئے خطہ کے تمام ممالک کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں ہیں۔\








