وزیر اعظم کےمعاون خصوصی برائے اووسیز زلفی بخاری وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد۔13اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعظم کےمعاون خصوصی برائے اووسیز زلفی بخاری وطن واپس پہنچ گئے ۔ منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ میری پاکستان واپسی کئی لوگوں کے لئے مایوس کن ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ 10 روز اہلخانہ کے ساتھ گزار کر میں واپس اسلام آباد پہنچ چکا ہوں۔ زلفی بخاری نے کہا کہ جو ٹی وی پر بیٹھ کر کہتے تھے میں بھاگ …

اسلام آباد۔13اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعظم کےمعاون خصوصی برائے اووسیز زلفی بخاری وطن واپس پہنچ گئے ۔ منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ میری پاکستان واپسی کئی لوگوں کے لئے مایوس کن ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ 10 روز اہلخانہ کے ساتھ گزار کر میں واپس اسلام آباد پہنچ چکا ہوں۔ زلفی بخاری نے کہا کہ جو ٹی وی پر بیٹھ کر کہتے تھے میں بھاگ گیا ہوں، کیا وہ اپنا جھوٹ تسلیم کریں گے؟ یہ لوگ صحافت جیسے معزز پیشے کو داغدار کررہے ہیں۔

مزید خبریں