ملک طاہراقبال شہیدپی ٹی آئی کاسرمایہ تھاحکومت ان کے لواحقین کیساتھ ہروقت رابطہ میں ہیں، وفاقی وزیرعمرایوب خان

ہری پور۔14اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیرتوانائی،قدرتی وسائل اورپٹرولیم عمرایوب خان نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ ملک طاہراقبال بہت ہی پیارابھائی اورپی ٹی آئی کاسرمایہ تھاان اوران کے ساتھی سردارگل نوازخان کے قتل کی تفتیش بہترین طریقہ کی جارہی ہے جس میں تمام ٹیکنالوجیزکااستعمال کیاگیاہے ملک طاہراقبال شہیدپی ٹی آئی کاسرمایہ تھاحکومت ان کے لواحقین کیساتھ ہروقت رابطہ میں ہیں اوراب تک کی تفتیش سے لواحقین کولمحہ بہ لمحہ …

ہری پور۔14اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیرتوانائی،قدرتی وسائل اورپٹرولیم عمرایوب خان نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ ملک طاہراقبال بہت ہی پیارابھائی اورپی ٹی آئی کاسرمایہ تھاان اوران کے ساتھی سردارگل نوازخان کے قتل کی تفتیش بہترین طریقہ کی جارہی ہے جس میں تمام ٹیکنالوجیزکااستعمال کیاگیاہے ملک طاہراقبال شہیدپی ٹی آئی کاسرمایہ تھاحکومت ان کے لواحقین کیساتھ ہروقت رابطہ میں ہیں اوراب تک کی تفتیش سے لواحقین کولمحہ بہ لمحہ آگاہ بھی رکھاگیاہے اوران کو اعتمادمیں بھی لیاگیاہے یہ بات انتہائی افسوس ناک ہے کہ کچھ ناکام اورمستردشدہ عناصردومعصوموں کے قتل پرسیاست کھیل رہے ہیں اوربہتان بازی کررہے ہیں ملک طاہراقبال شہیداوراس کے ساتھی کے قتل کی تفتیش میں کسی کوحائل نہیں ہونے دیں گے اورمیں خودہروقت لواحقین کیساتھ رابطہ میں ہوں اس کیساتھ آئی جی پولیس خیبرپختونخوا،ڈی آئی جی ہزارہ،ڈی پی اوہری پورسی ٹی ڈی اوردیگرتمام ایجنسیزکے اعلی حکام اس کیس کی نگرانی اورمانیٹرنگ کر رہے ہیں۔

مزید خبریں