پاکستان بین الاقوامی فورمز پر بھارت کی ظالمانہ پالیسیوں کو بے نقاب کرتا رہے گا ، چوہدری فواد حسین

اسلام آباد۔14اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ مودی کی حکومت نے بھارت میں صرف فاشزم اور ہندوتوا کے نظریہ کو فروغ دیا ہے ۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کے جنگی جنون کے باعث علاقائی امن و استحکام کو شدید خطرات لاحق ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بھار ت کا مکروہ چہرہ دنیا …

اسلام آباد۔14اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ مودی کی حکومت نے بھارت میں صرف فاشزم اور ہندوتوا کے نظریہ کو فروغ دیا ہے ۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کے جنگی جنون کے باعث علاقائی امن و استحکام کو شدید خطرات لاحق ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بھار ت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا بھارت کے غیر قانونی تسلط میں کشمیر میں اقلیتوں کے حقوق محفوظ نہیں ، اس لئے دنیا کو بھارتی پالیسیوں اور انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لینا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں آئے روز تشدد کے واقعات پر بین الاقوامی برادری کوئی توجہ نہیں دے رہی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام چاہتا ہے اور ہماری امن کی کوششوں کو کمزوری نہ سمجھا جائے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا بھر کے مختلف ممالک کے تھنک ٹینکس اور پارلیمنٹس سمیت تمام عالمی فورمز پر بھارت کی ظالمانہ پالیسیوں کو بے نقاب کرتا رہے گا۔

مزید خبریں