بطور جمہوری حکومت اور پارٹی،اپوزیشن کو فیملی لمیٹیڈ کمپنی کرپشن کے بچاؤ کے لئے جناح سٹیڈیم میں مجمع اکٹھا کرنے کی اجازت دیدی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز

اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ بطور جمہوری حکومت اور پارٹی،اپوزیشن کو فیملی لمیٹڈ کمپنی کرپشن کے بچاؤ کے لئے جناح سٹیڈیم میں مجمع اکٹھا کرنے کی باقاعدہ اجازت دیدی ہے، عوام کو تنگ کرنے کے لئے سڑکوں پر کسی صورت جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ہم نے بھی ماضی میں سٹیڈیم کے اندر جلسے کیے،کبھی عوام …

اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ بطور جمہوری حکومت اور پارٹی،اپوزیشن کو فیملی لمیٹڈ کمپنی کرپشن کے بچاؤ کے لئے جناح سٹیڈیم میں مجمع اکٹھا کرنے کی باقاعدہ اجازت دیدی ہے، عوام کو تنگ کرنے کے لئے سڑکوں پر کسی صورت جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ہم نے بھی ماضی میں سٹیڈیم کے اندر جلسے کیے،کبھی عوام کو تنگ کرنے کی سیاست نہیں کی،اپوزیشن سے بھی ایسی ہی توقع رکھتے ہیں۔جمعرات کو اپنے ویڈیو پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ فیملی لمیٹڈ کمپنی کرپشن کے بچاؤ کے لئے جو مجمع اکٹھا کر رہی ہے اس کے لئے بطورجمہوری حکومت اور پارٹی اپوزیشن کو جلسہ کی اجازت دیدی ہے، اپوزیشن کو چیلنج کرتے ہیں کہ وہ جناح سٹیڈیم کو بھریں،اگر عوام کو تنگ کرنے کے لئے سٹرکوں پر جلسہ کیا تو انھیں اس کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے، ہم نے بھی سٹیڈیم میں جلسے کیے ہیں لیکن کبھی عوام کو تنگ کرنے کی سیاست نہیں کی ہے، ہم یہی چاہیں گے کہاپوزیشن بھی سٹیڈیم کے اندر جلسہ کرے اور کووڈ۔19بچاؤ کے لئے تمام ایس او پیز پر عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ کرپشن سے جو مال بنایا ہے اس کو بچانے کے لئے عوام کو ایسے ماحول میں جھونک رہے ہیں انھیں کچھ نہیں ملنا اور نہ ہی حکومت کسی دباؤ میں آئے گی۔