صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو نشانِ امتیاز (ملٹری) تفویض کیا

اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو نشانِ امتیاز (ملٹری) تفویض کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یہ فوجی اعزاز امیرالبحر کو ملک کے بحری تخفظ کے لئے ان کی قابل ستائش کارکردگی اور بے لوث خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے پاک بحریہ میں اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں …

اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو نشانِ امتیاز (ملٹری) تفویض کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یہ فوجی اعزاز امیرالبحر کو ملک کے بحری تخفظ کے لئے ان کی قابل ستائش کارکردگی اور بے لوث خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے پاک بحریہ میں اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی میں متحرک قائدانہ صلاحیتوں، بہترین اخلاقی پختگی، مثالی پیشہ ورانہ قابلیت اور قابل ذکر ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اپنی شاندار سروس کے دوران انھوں نے پاک بحریہ کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل امجد خان نیازی نشانِ امتیاز (ملٹری) نے پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں 1985ءمیں کمیشن حاصل کیا۔ انہوں نے اپنی ابتدائی تربیت پاکستان نیول اکیڈمی سے حاصل کی۔ ان کی شاندار کارکردگی کی بنا پر تربیت کے دوران انہیں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی گولڈ میڈل اور اعزازی شمشیر سے نوازا گیا۔ اپنے منفرد کیرئیر کے دوران ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نشانِ امتیاز(ملٹری) نے کمانڈ اوراسٹاف تعیناتیوں کا وسیع تجربہ حاصل کیا۔ ان کی کمانڈ تقرریوں میں دو TYPE-21 جہازوں پی این ایس بدر اور پی این ایس طارق کی کمانڈ، کمانڈنٹ پی این ایس بہادر، کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج/کمانڈر سنٹرل پنجاب، کمانڈر پاکستان فلیٹ اور کمانڈر کراچی شامل ہیں۔ان کی اہم اسٹاف تقرریوں میں چیف آف دی نیول اسٹاف کے پرنسپل سیکریٹری، ہیڈ آف F-22P مشن چائنہ، ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف(ٹریننگ اینڈ ایوالیوایشن)، ڈائریکٹر جنرل نیول انٹیلی جنس اور چیف آف اسٹاف (آپریشنز) شامل ہیں۔ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی آرمی کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے گریجویٹ ہیں۔ آپ نے چین کی بیجنگ یونیورسٹی آف ایروناٹکس اینڈ ایسٹروناٹکس سے Underwater Acoustics میں ماسٹرز کی ڈگری بھی حاصل کی ہے۔ ا±ن کی قابلِ تحسین خدمات کے اعتراف میں حالیہ نشانِ امتیاز(ملٹری) کے اعزاز کے علاوہ، امیرالبحر کو ہلال امتیاز(ملٹری) اور ستارہئ ٍ بسالت بھی تفویض کیا جا چکاہے۔ مزید برآں، 2004 میں سونامی کے بعد انھوں نے مالدیپ کے قریب ہونے والے ریلیف آپریشن کی قیادت کی جس میں کئی انسانی زندگیاں بچائی گئیں جس پر امیر البحر کو حکومتِ فرانس کی جانب سے تمغہ Chevalier(Knight) بھی دیاگیا۔ وفاقی وزرا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، چیف آف ایئرسٹاف، مسلح افواج کے سینئر افسران اور دیگر اعلیٰ عہدیداران نے اس تقریب میں شرکت کی۔\