نیکٹا کو مزید مستحکم اور موثر ادارہ بنایاجائے،اعجاز احمد شاہ

اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ نیکٹاکو مزید مستحکم اور موثر ادارہ بنایاجائے۔وہ جمعرات کو نیکٹا کےبورڈ آف گورنرز کے اہم اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جس میں 14 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا اور اہم فیصلے کئے گئے۔ اجلاس میں سینیٹر ہدایت اللہ، سینیٹر رانا مقبول احمد، ایم این اے جمیل احمد خان، وفاقی سیکریٹریز یوسف نسیم کھوکھر، لیفٹننٹ جنرل …

اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ نیکٹاکو مزید مستحکم اور موثر ادارہ بنایاجائے۔وہ جمعرات کو نیکٹا کےبورڈ آف گورنرز کے اہم اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جس میں 14 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا اور اہم فیصلے کئے گئے۔ اجلاس میں سینیٹر ہدایت اللہ، سینیٹر رانا مقبول احمد، ایم این اے جمیل احمد خان، وفاقی سیکریٹریز یوسف نسیم کھوکھر، لیفٹننٹ جنرل (ریٹائرڈ ) میاں محمد حلال حسین ، راجا نعیم اکبر، نوید کامران بلوچ، تمام وفاقی ایجنسیوں کے ڈائریکٹر جنرل، تمام صوبائی ہوم سیکرٹریز اور تمام انسپکٹر جنرلز نے شرکت کی۔ وزیر داخلہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیکٹا کو مزید مستحکم اور موثر ادارہ بنایا جائے۔ اجلاس میں فنانس ڈویژن کے ذریعے منظور کردہ بجٹ کو زیر استعمال لانے کی منظوری دی گئی۔ وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ میسر وسائل کو بروئےکار لاتے ہوئے ادارے کی بہتری کے لئے بھر پور کام کیاجائے اور وسائل اور اخراجات کا شفاف ریکارڈ رکھا جائے۔ اجلاس میں نیکٹا ملازمین کو منظور کردہ قوانین کے تحت میڈیکل سہولیات دینے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں وفاقی ملازمین کے قوائد و ضوابط کے مطابق بی پی ایس سکیل، ضرورت کے مطابق گاڑیوں کا استعمال اور دیگر سہولیاتۚ دینے کی منظوری بھی دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ تھنک ٹینک کے طور پر نیکٹا کے کردار کو سراہتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی- اجلاس میں نیکٹا کی منظور شدہ 841 پوسٹوں میں سے 443 پوسٹوں کے خاتمہ سے متعلق ایجنڈا نمبر 10 پر مزید غور کے لئے کمیٹی تشکیل دی گئی۔ یہ معاملہ اگلے اجلاس میں زیر بحث آئے گا ۔وزیر داخلہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ ادارہ اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت کرے گا ۔