وزیر اعظم عمران خان کی مکران کوسٹل ہائی وے پر او جی ڈی سی ایل قافلے پر حملے کی مذمت

اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نے مکران کوسٹل ہائی وے پر او جی ڈی سی ایل قافلے پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعظم میڈیا آفس کے مطابق وزیراعظم نے حملے میں شہید ہونے والے سیکورٹی اہلکاروں کے خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے شہدا کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے لئے بلندی …

اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نے مکران کوسٹل ہائی وے پر او جی ڈی سی ایل قافلے پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعظم میڈیا آفس کے مطابق وزیراعظم نے حملے میں شہید ہونے والے سیکورٹی اہلکاروں کے خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے شہدا کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے لئے بلندی درجات کی دعا کی۔ وزیراعظم نے واقعہ کی رپورٹ بھی طلب کی ہے۔