وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل کا ٹویٹ

اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ 2008 سے 2018 کے دوران شریف گروپ کے 12 ملازمین کے اکاؤنٹس میں 15 ارب جبکہ 6 جعلی کمپنیوں کے اکاؤنٹس کے ذریعے 7 ارب روپے جمع کرائے گئے۔ ان ملازمین نے اقرار کیا ہے کہ تمام اکاؤنٹس عثمان سی ایف او شریف گروپ نے سلمان شہباز کے زاتی ٹرانزیکشنز کرنے کیلئے …

اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ 2008 سے 2018 کے دوران شریف گروپ کے 12 ملازمین کے اکاؤنٹس میں 15 ارب جبکہ 6 جعلی کمپنیوں کے اکاؤنٹس کے ذریعے 7 ارب روپے جمع کرائے گئے۔ ان ملازمین نے اقرار کیا ہے کہ تمام اکاؤنٹس عثمان سی ایف او شریف گروپ نے سلمان شہباز کے زاتی ٹرانزیکشنز کرنے کیلئے کھلوائے اور استعمال کئے،یہ ہے ساری کہانی جو آج شہزاد اکبر نے بیان کی۔ جمعرات کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اپنی آنکھوں سے دیکھیں پاکستان کو لوٹا کیسے گیا۔مشتاق چینی اور دوسرے بروکرز کے کھاتوں کے مطابق چینی کی زائد فروخت اور سٹے کا پیسہ 11.5 ارب مشکوک زرائع سے ان اکاؤنٹس میں جمع کروائے گئے، 14 ملین کے چیکس محمد گلزار (رمضان شوگر مل کا چپڑاسی) کے اکاؤنٹ میں ڈالے گئے جو بعد ازاں سلیمان شہباز کے کہنے پر پارٹی فنڈ میں دیئے گئے۔