اسلام آباد۔20اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں دوبارہ اضافے کی خبر بے بنیاد ہے،بطور قوم احتیاط کا دامن نہ چھوڑا جائے۔ منگل کو وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں دوبارہ اضافے کی خبر بے بنیاد ہے۔ مارکیٹ میں نئی آنے والی 253 ادویات کی …
ادویات کی قیمتوں میں دوبارہ اضافے کی خبر بے بنیاد ہے،بطور قوم احتیاط کا دامن نہ چھوڑا جائے،ڈاکٹر فیصل سلطان
اسلام آباد۔20اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں دوبارہ اضافے کی خبر بے بنیاد ہے،بطور قوم احتیاط کا دامن نہ چھوڑا جائے۔ منگل کو وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں دوبارہ اضافے کی خبر بے بنیاد ہے۔ مارکیٹ میں نئی آنے والی 253 ادویات کی ابتدائی قیمتیں طے کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کورونا ویکسین کے ٹرائلز جاری ہیں ، نتائج میں وقت ہے۔ بڑھتے کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے کورونا کی دوسری لہر کا خدشہ ہے۔ ڈاکٹرفیصل نے کہا کہ بطور قوم احتیاط کا دامن نہ چھوڑاجائے۔









