پرائیویٹ ممبر ڈے کے موقع پر اپوزیشن نے بچگانہ رویہ کا مظاہرہ کیا ہے‘ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

اسلام آباد۔20اکتوبر (اے پی پی):وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پرائیویٹ ممبر ڈے کے موقع پر اپوزیشن نے بچگانہ رویہ کا مظاہرہ کیا ہے‘ نجی کارروائی کے دن کے موقع پر اپوزیشن ارکان نے ایجنڈے پر موجود اپنے آئٹمز کو نظرانداز کیا ہے وہ مسترد کئے جائیں‘ اگلے تین سال بھی سیٹیاں بجاتے رہیں۔ منگل کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ …

اسلام آباد۔20اکتوبر (اے پی پی):وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پرائیویٹ ممبر ڈے کے موقع پر اپوزیشن نے بچگانہ رویہ کا مظاہرہ کیا ہے‘ نجی کارروائی کے دن کے موقع پر اپوزیشن ارکان نے ایجنڈے پر موجود اپنے آئٹمز کو نظرانداز کیا ہے وہ مسترد کئے جائیں‘ اگلے تین سال بھی سیٹیاں بجاتے رہیں۔ منگل کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منگل کو پرائیویٹ ممبر ڈے ہوتا ہے‘ حکومتی بزنس اس دن نہیں لیا جاتا‘ اپوزیشن نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں آج جس رویے کا مظاہرہ کیا ہے وہ بچگانہ ہے‘ اپوزیشن کا رویہ افسوسناک ہے۔ احتجاج ان کا حق ہے ہم اس پر اعتراض نہیں کرتے تاہم یہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ ڈپٹی سپیکر اپوزیشن کے آئٹمز پر انہیں پکارتے رہے‘ انہوں نے اپنے آئٹمز پر دھیان نہیں دیا۔ یہ وہ بل تھے جو انہوں نے خود پیش کئے تھے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اپوزیشن کے ان آئٹمز کو مسترد کیا جائے اور اپوزیشن ارکان اگلے تین سال سیٹیاں بجاتے رہیں۔