وزیر اعلی سندھ وکٹ کے دونوں جانب کھیلنے سے باز رہیں اور صفدر اعوان کی گرفتاری کے معاملے پر اپنی پوزیشن واضح کریں، ڈاکٹر شہباز گل

اسلام آباد۔20اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے وزیر اعلی سندھ کو مشورہ دیا کہ وہ وکٹ کے دونوں جانب کھیلنے سے باز رہیں اور کیپٹن (ر) صفدر اعوان کی گرفتاری کے معاملے پر اپنی پوزیشن واضح کریں، وزیراعلی سندھ یا تو کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کی حمایت کریں یا اگر وہ اس گرفتاری کو غیر قانونی سمجھتے ہیں تو اس کے …

اسلام آباد۔20اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے وزیر اعلی سندھ کو مشورہ دیا کہ وہ وکٹ کے دونوں جانب کھیلنے سے باز رہیں اور کیپٹن (ر) صفدر اعوان کی گرفتاری کے معاملے پر اپنی پوزیشن واضح کریں، وزیراعلی سندھ یا تو کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کی حمایت کریں یا اگر وہ اس گرفتاری کو غیر قانونی سمجھتے ہیں تو اس کے خلاف اپنا موقف واضح کریں۔ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ وزیراعلی سندھ کہہ رہے تھے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اعوان کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج میں پولیس نے قانون کی خلاف ورزی کی، اگر ایسا ہے تو وزیراعلی سندھ کو متعلقہ پولیس افسران کو برخاست یا معطل کر دینا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف ایف آئی آر کا اقدام قانون کے مطابق ہے تو وزیراعلی سندھ کو چاہیے کہ وہ علی زیدی کو اس معاملے پر اپنا کام جاری رکھنے کی اجازت دیں۔