آج کے دن کشمیری بھائیوں پر قابض ہو کر بھارت نے ظلم کی داستان کا آغاز کیا اور وہ 73 سال سے اپنے حق کی جنگ لڑ رہے ہیں،لاکھوں کشمیریوں کو اپنے ہی گھروں میں قیدی بنا دیا گیا ہے،اعجاز احمد شاہ

اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ آج کے دن کشمیری بھائیوں پر قابض ہو کر بھارت نے ظلم کی داستان کا آغاز کیا اور وہ 73 سال سے اپنے حق کی جنگ لڑ رہے ہیں،لاکھوں کشمیریوں کو اپنے ہی گھروں میں قیدی بنا دیا گیا ہے،آج دنیا کے سامنے ہندوستان کا اصلی چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے،وزیر اعظم عمران خان بطور …

اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ آج کے دن کشمیری بھائیوں پر قابض ہو کر بھارت نے ظلم کی داستان کا آغاز کیا اور وہ 73 سال سے اپنے حق کی جنگ لڑ رہے ہیں،لاکھوں کشمیریوں کو اپنے ہی گھروں میں قیدی بنا دیا گیا ہے،آج دنیا کے سامنے ہندوستان کا اصلی چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے،وزیر اعظم عمران خان بطور سفیر کشمیریوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔ منگل کو کشمیر کے یوم سیاہ کے موقع پر وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج کے دن کشمیری بھائیوں پر قابض ہو کر بھارت نے ظلم کی داستان کا آغاز کیا اور وہ 73 سال سے اپنے حق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ بھارت کشمیریوں کو ان ہی کے علاقے میں اقلیت بنانا چاہتا ہے۔ لاکھوں کشمیریوں کو اپنے ہی گھروں میں قیدی بنا دیا گیا ہے۔ آج میں ایک دفعہ پھر آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے تمام کشمیریوں کو، باور کروانا چاہتا ہوں کہ آپ تنہا نہیں ہیں۔ میں سلام پیش کرتا ہوں تمام کشمیریوں کو کہ انہوں نے مظالم کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے اور آج 73 سال گزرنے کے بعد بھی اپنے حق کے لیے آواز اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی آپ کے شانہ بشانہ کھڑا ہے ہمیں آپ کی تکالیف کا احساس ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو عالمی سطح پر حصول انصاف تک اجاگر کرتے رہیں گے۔ آج دنیا کے سامنے ہندوستان کا اصلی چہرہ ہے نقاب ہو چکا ہے۔ اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ 5 اگست 2019 اور اس کے بعد ہونے والے اقدامات بھارت کی آر ایس ایس اور فاشسٹ ایجنڈے کی عکاسی کرتے ہیں۔ تاریخ گواہ ہے کہ آر ایس ایس سے لے کر واجپائی اور پھر گجرات مظالم سے مودی کے تمام اقدامات ایک مہم کے تحت کئے گئے اور بھارت کا سیکیولر ڈرامہ بھی بے نقاب پو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان بطور سفیر کشمیریوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ میں جس طرح کشمیریوں کے لئے آواز اٹھائی اس کی مثال نہیں ملتی۔ ہم آخری دم تک اپنے کشمیری بھائیوں کی آواز بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے انشاءاللہ ہم کامیابی سے ہمکنار ہوں گے اور کشمیری آزادی کی فضا میں سانس لے سکیں گے۔ مودی کو آج پیغام دینا چاہتا ہوں کہ اگر آپ کے جبر و ظلم سے کشمیریوں کے حوصلے پست ہو گئے ہوتے تو آج بھارت کو کرفیو کا سہارا نہ لینا پڑتا اور یہ کہ وہ اپنے ناپاک عزائم میں ہرگز کامیاب نہیں ہوں گے ۔