خصوصی افراد کو معاشرے کا فعال رکن بنانے کیلئے جامع نظام تعلیم انتہائی اہمیت کا حامل ہے،خصوصی بچوں کو مرکزی دھارے میں لانے کیلئے انہیں عام سکولوں میں تعلیم دینے کی ضرورت ہے،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

لاہور۔27اکتوبر (اے پی پی):صدر مملکت نے ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ خصوصی افراد کو معاشرے کا فعال رکن بنانے کیلئے جامع نظام تعلیم انتہائی اہمیت کا حامل ہے،خصوصی بچوں کو مرکزی دھارے میں لانے کیلئے انہیں عام سکولوں میں تعلیم دینے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ تعلیم کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ سرکاری اور نجی شعبے میں …

لاہور۔27اکتوبر (اے پی پی):صدر مملکت نے ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ خصوصی افراد کو معاشرے کا فعال رکن بنانے کیلئے جامع نظام تعلیم انتہائی اہمیت کا حامل ہے،خصوصی بچوں کو مرکزی دھارے میں لانے کیلئے انہیں عام سکولوں میں تعلیم دینے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ تعلیم کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ سرکاری اور نجی شعبے میں خصوصی افراد کی ملازمتوں کے کوٹہ پر عمل درآمد ہونا چاہئے، عام سکولوں میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد خصوصی بچے معاشرے کی بہتر خدمت کرسکتے ہیں، مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق تعلیم سے انہیں نوکریاں حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی ۔ ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ خصوصی افراد کو ضروریات کے مطابق سہولیات کی فراہمی کیلئے جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے،متعلقہ حکام خصوصی افراد کے کوٹہ پر عملدرآمد کرائیں اور سختی سے نگرانی کریں۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کے پسماندہ طبقات کی دیکھ بھال کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، نجی شعبہ حکومت کے ساتھ شراکت سے خصوصی بچوں کو سٹیٹ آف دی آرٹ مواقع تک رسائی دے سکتا ہے۔ اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو پنجاب کی خصوصی تعلیم اور سماجی بہبود کے محکموں کے متعلق بریفنگ دی گئی جس میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، وزیر قانون و سماجی بہبود راجہ بشارت ، وزیر خزانہ پنجاب ہاشم جوان بخت نے شرکت کی۔ صدرمملکت کو بتایا گیا کہ حکومت پنجاب نے پچھلے دو سالوں میں محکمہ خصوصی تعلیم کو 62 نئی بسیں مہیا کیں اور 14 خصوصی تعلیمی اداروں کو اپ گریڈ کیاہے جس پرڈاکٹر عارف علوی نے خصوصی بچوں کے لئے موثر اقدامات کرنے پر پنجاب کے محکمہ خصوصی تعلیم اور محکمہ سوشل ویلفیئر کی کارکردگی کو سراہا۔\