اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ آزادی ایک نعمت ہے ، آزادی کی قدر اسی کو ہے جو اس سے محروم ہے ،بدقسمتی سے عالمی برادری مسئلہ کشمیر پر دوہرے پن کا شکار ہے، کشمیریوں کی تحریک فلسطین تحریک سے مماثلت رکھتی ہے ، کشمیریوں کی جدوجہد کامیابی سے جاری ہے جلد کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہوگا ۔وہ …
بدقسمتی سے عالمی برادری مسئلہ کشمیر پر دوہرے پن کا شکار ہے، کشمیریوں کی تحریک فلسطین تحریک سے مماثلت رکھتی ہے ،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا تصویری نمائش سے خطا ب

مزید خبریں
اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ آزادی ایک نعمت ہے ، آزادی کی قدر اسی کو ہے جو اس سے محروم ہے ،بدقسمتی سے عالمی برادری مسئلہ کشمیر پر دوہرے پن کا شکار ہے، کشمیریوں کی تحریک فلسطین تحریک سے مماثلت رکھتی ہے ، کشمیریوں کی جدوجہد کامیابی سے جاری ہے جلد کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہوگا ۔وہ منگل کو لوک ورثہ میں وزارت اطلاعات و نشریا ت کے ذیلی ادارے ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلسٹی کے زیراہتمام کشمیریوں کی جدوجہد سے متعلق تصویری نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطا ب کر رہے تھے ۔ سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات اکبر درانی ، پی آئی او شاہیرہ شاہد اور وزارت اطلاعات و نشریات کے اعلی حکام تقریب میں شریک تھے ۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ کشمیر جدوجہد پاکستان کے ادب کا اہم جزو ہے ، پاکستان کے ادیبوں اور شاعروں نے کشمیر کی جدوجہد کو بہتر انداز سے اجاگر کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے کشمیریوں کی جدوجہد سے متعلق تصویری نمائش سے نئی نسل کو کشمیریوں کی جدوجہد کو سمجھنے میں آسانی ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہ پاکستان کے عوام کے دل کشمیریوں کے س دھڑکتے ہیں ،پاکستانی عوام پختہ یقین رکھتے ہیں کہ جلدکشمیر میں ظلم ، جبراور بربریت کا دور ختم ہوگا اور کشمیر آزاد ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نےاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں تقاریر کے دوران اقوام متحدہ کی قرارداروں پر عمل درآمد نہ ہونے کے نتائج سے دنیا کو آگاہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ نہتے کشمیری بھارتی ظلم ،جبر اور بربریت کے خلاف بہادری ،جرات اور مستقل مزاجی کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 5اگست2019کو ہندوستان نے غیر آئینی اقدام کرتے ہوئے کشمیر کی آئینی حیثیت کو تبدیل کیا ،پاکستان کے ساتھ ساتھ باضمیر ممالک نے ہندوستان کے اس اقدام کے خلاف احتجاج کیا ، کشمیر کے غیو ر عوام 400دنوں سے ہندوستان کے غیر قانونی اقدام اور تسلط کا جرات کے ساتھ مقابلہ کر رہے ہیں ۔







