اسلام آباد۔28اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور سیّد علی حیدر زیدی نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی جس میں میری ٹائم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وفاقی وزیر نے امیرالبحر کو پاک بحریہ کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی۔ نیول چیف نے وزیر بحری امور کو میری ٹائم سیکٹر کی …
وفاقی وزیر بحری امور سیّد علی حیدر زیدی سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔28اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور سیّد علی حیدر زیدی نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی جس میں میری ٹائم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وفاقی وزیر نے امیرالبحر کو پاک بحریہ کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی۔ نیول چیف نے وزیر بحری امور کو میری ٹائم سیکٹر کی ترقی اور سیکیورٹی میں پاک بحریہ کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ وزیر بحری امور نے میری ٹائم سیکٹر میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔








