صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کورونا کے دوران فر نٹ پر لڑ نیوالے 38کورونا ہیروز کو ”شان پاکستان “ایوارڈ سے نواز ا، کورونا کے خلاف پاکستان کی حکمت عملی کو آج پوری دن تسلیم کر رہی ہے ، صدرمملکت عارف علوی

اسلام آباد۔28اکتوبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کورونا کے دوران فر نٹ پر لڑ نیوالے 38کورونا ہیروز کو ”شان پاکستان “ایوارڈ سے نواز دیا ۔گور نر چوہدری محمدسرور اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو بھی شان پاکستان ایوارڈ دیا ،ایوارڈز حاصل کر نیوالوں میں شہید ڈاکٹرز کے اہل خانہ بھی شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق شان پاکستان ایوارڈ کی تقریب گور نر ہاوس لاہور میں منعقدکی …

اسلام آباد۔28اکتوبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کورونا کے دوران فر نٹ پر لڑ نیوالے 38کورونا ہیروز کو ”شان پاکستان “ایوارڈ سے نواز دیا ۔گور نر چوہدری محمدسرور اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو بھی شان پاکستان ایوارڈ دیا ،ایوارڈز حاصل کر نیوالوں میں شہید ڈاکٹرز کے اہل خانہ بھی شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق شان پاکستان ایوارڈ کی تقریب گور نر ہاوس لاہور میں منعقدکی گئی جس کے مہمان خصوصی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی تھے۔ اس موقع پر گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور ،وزیر اعلی سردار عثمان بزدار ،صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان ،صوبائی وزیر انر جی ڈاکٹر اختر ملک ،صوبائی وزیر ہاﺅسنگ میاں محمود الرشید،صدرمملکت کی اہلیہ بیگم ثمینہ علوی ،گور نر پنجاب کی اہلیہ بیگم پروین سرور ،پولٹیکل سیکرٹر ی میاں کاشف اقبال ،نامور گلوکار علی ظفر ،بزنس کیمونٹی سے گوہر اعجاز،اخوت کے چیئر مین ڈاکٹر امجد ثاقب اور کورونا سے شہید ہونیوالے ڈاکٹرز اور طبی عملے کے اہل خانہ بھی شر یک ہوئے۔تقر یب کے دوران نشتر میڈ یکل یونیورسٹی کے کورونا سے شہید ہونیوالے وائس چانسلر ڈاکٹر مصطفی کمال ،سروسز ہسپتال کے شہید پروفیسر حافظ مقصود احمد ،ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کے ایم ایس شہید ڈاکٹر معصود قصری سمیت دیگر شہید ڈاکٹرز کا شان پاکستان ایوارڈ ان کے اہل خانہ نے وصول کیا ، بزنس کیمونٹی سے گوہر اعجاز ،انوار اے غنی ،میاں طلعت محمود،میاں انجم نثار اور میاں احسن جبکہ اخوت کے چیئر مین ڈاکٹر امجد ثاقب ،الخدمت فاونڈیشن کے محمد عبدالشکور اورالمائدہ ٹرسٹ کے محمد علی سمیت دیگر شعبوں میں کورونا کیخلاف لڑ نیوالوں کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔تقریب سے خطاب کے دوران صدرمملکت عارف علوی نے کہا کہ کورونا کے خلاف پاکستان کی حکمت عملی کو آج پوری دن تسلیم کر رہی ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے احساس پروگرام کے تحت غر یبوں کی بھر پور مدد کر کے انسانیت دوستی کی ایک اعلی مثال قائم کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ میں پاکستانی مخیر حضرات نے جس جذبہ کا اظہار کیا ہے وہ بھی پوری دنیا میں ایک مثال ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان پر جب بھی کوئی مشکل وقت آتا ہے تو پاکستانی قوم متحد ہو کر حالات کا مقابلہ کرتی ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ کورونا کے حوالے سے اب بھی خطرات موجود ہیں اس لیے عوام کو کورونا ایس او پیز پر عمل کر ناچاہیے۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کورونا کے خلاف فر نٹ لائن پر لڑ نیوالے ہیروز کو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ۔ اُنہوں نے کہا کہ مَیں بزنس کیمونٹی اور این جی اوز کو بھی خراج تحسین پیش کر تاہوں جن کے تعاون سے گور نر ہاﺅس نے کورونا وبا کے دوران 10ارب روپے کی چیئر ٹی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ میں وزیر اعظم عمران خان کی سمارٹ لاک ڈاون پالیسی بھی کامیاب رہی ہے جس کی وجہ سے پاکستان نے کورونا وبا پر کامیابی کیساتھ قابو پایا ہے اوروفاقی و صوبائی حکومت بھی کورونا بحران کے دوران بے روزگارہونیوالوں کیساتھ کھڑی رہی ہے اور کسی کو ہم نے بھوکا نہیں سونے دیا۔چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کورونا کے دوران شہید ہونیوالے ڈاکٹرز کو جتنا بھی خراج عقیدت پیش کیا جائے وہ کم ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ تاریخ میں ان لوگوں کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا۔

مزید خبریں