پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ون ڈے سیریز کے اسپانسرز کا اعلان کردیا گیا

70

لاہور۔29اکتوبر (اے پی پی):پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے لیے ایونٹ کے اسپانسرز کا اعلان کردیا گیا ہے۔ آج( جمعہ) کے روز سے شروع ہونے والی آئی سی سی مینز ورلڈ کرکٹ سپر لیگ میں شامل ان تینوں میچوں کا ٹائٹل اسپانسر برائیٹو پینٹس ہے۔آئی ٹیل موبائل کو سیریز کا پریزینٹنگ اسپانسر جبکہ سروس ٹائرزنے تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کے کو اسپانسرز کے لیے پی سی بی سے شراکت داری قائم کرلی ہے۔ ڈائریکٹر کمرشل پی سی بی بابرحامد نے کہاکہ وہ برائیٹو پینٹس، آئی ٹیل موبائل اور سروس ٹائرزکو پی سی بی کے ساتھ شراکت داری پر خوش آمدید کہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباکے باوجود ان اسپانسرز کا کرکٹ کی فروغ میں اپنا حصہ ڈالنے پر مشکور ہیں۔برائیٹو پینٹس کے خواجہ زین سکہ نے کہا کہ برائیٹو پینٹس کا کرکٹ سے ایک خاص تعلق ہے اور وہ ماضی کی طرح پاکستان کرکٹ سے اپنی شراکت داری کو مزیدفروغ دیتے رہیں گے۔آئی ٹیل موبائل کی نمائندگی کرتے ہوئے ذیشان یوسف کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کرکٹ کی اسپانسرشپ میں اپنا حصہ ڈالنے پر خوش ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئی ٹیل پاکستان میں تیزی سے بڑھتا ہواایک موبائل برانڈ ہے اور وہ اس دوران کرکٹ کے فروغ میں اپنا حصہ ڈالنے کا بھی خواہشمند ہے۔