ہری پور۔5نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیربرائے توانائی،پیٹرولیم وقدرتی وسائل عمرایوب خان کی خصوصی کاوش سے 4کروڑ70لاکھ روپے کی خطیرفنڈنگ سے تحصیل غازی جھامرہ روڑکی تعمیرکے لیے باقاعدہ طورپرٹینڈرنوٹس جاری کردیاگیا۔ وفاقی وزیر عمرایوب خان نے وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدارسے چورا باباتاتحصیل غازی جھامرہ روڑکی تعمیرکے لیے منظوری حاصل کی جس کے بعدچندماہ قبلC&Wاٹک کے متعلقہ افسران نے چوراباباتاجھامرہ روڑکادورہ کرکے سروے مکمل کیااس موقع پروفاقی وزیرکے کوآرڈینیٹرساجدخان بھی موجودتھے واضح …
وفاقی وزیرعمرایوب خان کی کاوش سے4 تحصیل غازی جھامرہ روڑکی تعمیرکے لیے ٹینڈرجاری

مزید خبریں
ہری پور۔5نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیربرائے توانائی،پیٹرولیم وقدرتی وسائل عمرایوب خان کی خصوصی کاوش سے 4کروڑ70لاکھ روپے کی خطیرفنڈنگ سے تحصیل غازی جھامرہ روڑکی تعمیرکے لیے باقاعدہ طورپرٹینڈرنوٹس جاری کردیاگیا۔ وفاقی وزیر عمرایوب خان نے وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدارسے چورا باباتاتحصیل غازی جھامرہ روڑکی تعمیرکے لیے منظوری حاصل کی جس کے بعدچندماہ قبلC&Wاٹک کے متعلقہ افسران نے چوراباباتاجھامرہ روڑکادورہ کرکے سروے مکمل کیااس موقع پروفاقی وزیرکے کوآرڈینیٹرساجدخان بھی موجودتھے واضح رہے کہ تحصیل غازی جھامرہ کوجانے والی مزکورہ چھ کلومیٹرسڑک پنجاب کے علاقے چوراباباسے ہوکرآتی ہے جسے وفاقی وزیرعمرایوب خان نے2004میں3 کروڑ26لاکھ روپے کے فنڈسے تعمیرکرایاتھاجس کے بعدطویل عرصے تک کسی نے توجہ نہ دی اوروقت گزرنے ساتھ مزکورہ سڑک خستہ حالی کاشکارہوگئی یونین کونسل جھامرہ کے متعدد مستفیدہونے والے دیہات کے عوام نے ایک بارپھرروڑکی ازسرنوتعمیرکے لیے خطیرفنڈ منظورکرانے پرعوامی قائدعمرایوب خان کوزبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیاہے۔








