صدارتی انتخابات کے بعد امریکہ بھر میں مظاہرین کا ہر ایک ووٹ کی گنتی کا مطالبہ

واشنگٹن ۔5نومبر (اے پی پی):ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں صدارتی انتخابات کے بعد ملک بھر میں مظاہرین نے ہر ایک ووٹ کی گنتی کا مطالبہ کیا ہے ۔امریکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق نیویارک شہر میں ، ہزاروں افراد نے مین ہیٹن کے ففتھ ایوینیو پر بورڈڈ اپ لگژری اسٹورز کے قریب مارچ کیا ۔صدارتی دوڑ کی اہم ریاستوں میں ابھی بھی ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ جبکہ اس …

واشنگٹن ۔5نومبر (اے پی پی):ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں صدارتی انتخابات کے بعد ملک بھر میں مظاہرین نے ہر ایک ووٹ کی گنتی کا مطالبہ کیا ہے ۔امریکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق نیویارک شہر میں ، ہزاروں افراد نے مین ہیٹن کے ففتھ ایوینیو پر بورڈڈ اپ لگژری اسٹورز کے قریب مارچ کیا ۔صدارتی دوڑ کی اہم ریاستوں میں ابھی بھی ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ جبکہ اس احتجاجی مارچ کے منتظمین نے اس کو ” پروٹیکٹ دی رزلٹس "ریلی قرار دیا۔یہ مارچ کافی حد تک پر امن تھا تاہم ایک چھوٹے ، سخت گیر گروپ نے پولیس کی بدانتظامی کے خلاف احتجاج شروع کر دیا جس کے بعد پولیس نےکم از کم 20 مظاہرین کو گرفتار کر لیا ۔اسی طرح کے مظاہرے کم سے کم ڈیڑھ درجن شہروں میں ہوئے ، جن میں لاس اینجلس ، سیاٹل ، ہیوسٹن ، پٹسبرگ ، منیا پولس اور سان ڈیاگو شامل ہیں۔ ٹیکساس میں ڈلاس سٹی ہال کے باہر مظاہرین جمع ہوگئے۔ شکاگو میں ، مکمل گنتی کا مطالبہ کرنے والے مظاہرین نے ٹائون ٹاور سے شہر جانے والے راستےپرمارچ کیا۔یہ مظاہرے اس وقت ہوئے جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تین ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی کو روکنے کے لئے بدھ کے روز قانونی چارہ جوئی کا آغاز کیا۔ نچلی سطح پر تنظیموں اور مزدوروں کی یونین اورپروٹیکٹ دی رزلٹس سے منسلک مقامی گروپوں نےبھی متعددمظاہرے کیے۔مشی گن میں ، اینٹی لاک ڈائون گروپ ڈیٹرایٹ میں ووٹوں کی گنتی والے مقام کے باہر جمع ہوگیا اور ان مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ووٹوں کی گنتی مکمل کی جائے۔مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے منیا پولس میں درجنوں مظاہرین کو گرفتار کیا جو پولیسنگ ، موسمیاتی تبدیلی اور امیگریشن سمیت متعدد امور پر کارروائی کا مطالبہ کررہے تھے۔ مبینہ طور پر اس مظاہرے کی منصوبہ بندی منگل کے انتخابات سے قبل کی گئی تھی۔ لاس اینجلس میں اور پورٹ لینڈ ، اوریگون میں بھی گرفتاریاں ہوئیں ۔متعدد خبر رساں اداروں بشمول ایک امریکی خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس ، اور قدامت پسند فاکس نیوز نے انتخابی معرکہ خیز ریاست میں بائیڈن کی فتح کا اعلان کیا جس کے بعد ، مظاہرین نے "شرم کروفاکس” کے نعرے لگائے۔ بائیڈن نے اریزونا میں تقریبا 79،000 ووٹ کی برتری برقرار رکھی ، جبکہ 000 515 ووٹوں کی گنتی ابھی باقی تھی۔اس سے قبل ، گنتی کو روکنے کے لئے ریپبلکن مہم نے مقدمہ دائر کیا ، واضح رہے کہ اس سال بڑی تعداد میں ووٹ ڈالے گئے ہیں جن کی گنتی کے طویل کام سے شہری بدامنی کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔