اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیراعظم عمران خان سے متعلق احسن اقبال کے ٹویٹ کو اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ کے آفیشل ٹویٹر اکائونٹ سے ری ٹویٹ کرنے پر معذرت کا مطالبہ کر دیا۔ عمران اسماعیل نے بدھ کو ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ امریکی سفارتخانہ نے وزیراعظم عمران خان سے متعلق توہین آمیز ریمارکس پر مشتمل ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا۔ انہوں …
گورنر سندھ کاوزیراعظم عمران خان سے متعلق احسن اقبال کے ٹویٹ کو امریکی سفارتخانہ کے آفیشل ٹویٹر اکائونٹ سے ری ٹویٹ کرنے پر معذرت کا مطالبہ، امریکی سفارت خانہ کی معذرت

مزید خبریں
اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیراعظم عمران خان سے متعلق احسن اقبال کے ٹویٹ کو اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ کے آفیشل ٹویٹر اکائونٹ سے ری ٹویٹ کرنے پر معذرت کا مطالبہ کر دیا۔ عمران اسماعیل نے بدھ کو ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ امریکی سفارتخانہ نے وزیراعظم عمران خان سے متعلق توہین آمیز ریمارکس پر مشتمل ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ عمل سفارتی پروٹوکول کے خلاف ہے۔ امریکی سفارتخانہ کا ٹویٹر اکائونٹ ہیک ہونے پر فوری وضاحت سامنے آنی چاہئے اور پاکستان کی وزارت خارجہ کو اس حوالہ سے ضروری کارروائی کرنی چاہئے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل کے بیان کے بعد امریکی سفارتخانہ نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ امریکی سفارتخانہ اسلام آباد کے ٹویٹر اکائونٹ پر گزشتہ رات اجازت کے بغیر رسائی حاصل کی گئی تھی ۔ امریکی سفارتخانہ سیاسی پیغامات کو پوسٹ یا ری ٹویٹ کی توثیق نہیں کرتا ۔ ٹویٹ سے پیدا ہونے والی صورتحال پر معذرت خواہ ہیں۔








