اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات ڈویژن اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی مختلف ادوار کے اندر کرپشن کی ایک سیاہ داستان ہے، اس نے سیاست کو کاروبار بنایا ہوا ہے اور اس کا کام صرف لوٹ کھسوٹ کر کے مال بٹورنا ہے، عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے آج تک کچھ نہیں کیا گیا، کراچی کی سڑکوں اور ہسپتالوں کی حالت دیکھ …
سندھ حکومت کی کرپشن کی ایک سیاہ داستان ہے، حکومت کیلئے سب سے بڑا مسئلہ اپوزیشن نہیں، مہنگائی ہے جس پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے، اعظم خان سواتی

مزید خبریں
اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات ڈویژن اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی مختلف ادوار کے اندر کرپشن کی ایک سیاہ داستان ہے، اس نے سیاست کو کاروبار بنایا ہوا ہے اور اس کا کام صرف لوٹ کھسوٹ کر کے مال بٹورنا ہے، عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے آج تک کچھ نہیں کیا گیا، کراچی کی سڑکوں اور ہسپتالوں کی حالت دیکھ کر دکھ ہوتا ہے، اس وقت حکومت کیلئے سب سے بڑا مسئلہ اپوزیشن نہیں، مہنگائی ہے، ذخیرہ اندوزی کر کے مصنوعی مہنگائی کا بحران پیدا کیا گیا ہے تاہم حکومت اس پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی واقعہ کے حوالے سے خود احتسابی کے عمل کو پایا تکمیل تک پہنچایا جو خوش آئند ہے اور پوری قوم ان کے کردار کو سراہا رہی ہے۔ اعظم خان سواتی نے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) 11 نوسر بازوں کا اکٹھ ہے جو ذاتی مفادات کو تحفظ دینے کیلئے جمع ہوئے ہیں لیکن بدعنوان ٹولے کو ناکامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے اپوزیشن جماعتوں کے بدعنوان قائدین جنہوں نے اپنے ادوار کے اندر بے دردی سے قومی خزانے کو لوٹا ہے کے خلاف کیسز ڈیکلیئر کئے اور ریفرنس فائل کئے، سزا دینا عدالتوں کا کام ہے، نواز شریف نظام کو چکما دے کر بیرون ملک گئے تھے، انہیں چاہیے کہ واپس آ کر عدالتوں میں اپنے بدعنوانی مقدمات کا سامنا کریں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کوویڈ19 کے ساتھ معیشت سست روی کا شکار ہے جس کی وجہ سے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھی ہیں، حکومت مصنوعی مہنگائی پر قابو پانے کیلئے کارٹیلز توڑنے کے علاوہ سپلائی لائن کو مضبوط کر رہی ہے اور گورننس کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان مہنگائی کے جن کو ہر صورت میں بوتل میں بند کرنا چاہتے ہیں، اسی سلسلے میں انہوں نے تمام وزراءکو ہدایت کی ہے کہ اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں، کوشش کریں گے کہ صوبائی ایڈمنسٹریشن کو آن بورڈ لیکر سی سی آئی کی میٹنگ کے اندر بھی یہ مسئلہ اٹھایا جائے گا۔ اعظم خان سواتی نے کہا کہ حکومت مہنگائی پر قابو پانے اور معیشت کی بہتری کیلئے صوبائی حکومتوں کو ساتھ لیکر چلنا چاہتی ہے لیکن واحد سندھ حکومت ہے جو ساتھ چلنے کیلئے تیار نہیں ہے، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر قابو پانا جتنا وفاق کی ذمہ داری ہے اتنی ہی صوبائی حکومتوں کی ہے، سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں گندم اور چینی کی کوئی قلت نہیں ہے، گندم وافر مقدار میں مارکیٹ بھیج رہے ہیں تاکہ لوگوں کو آٹا اور چینی سستے داموں دستیاب ہو سکیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ غریب سے غریب تر لوگوں اور غریب سے غریب تر علاقوں کو سبسڈی ملنی چاہیے، سابقہ حکومتوں نے کھربوں روپے کی سبسڈی دیکر اسنظام کی بنیادوں کو کھوکھلا کیا ہے تاہم اب مافیا کی نشاندہی ہو گئی ہے اور اب چیزیں بہتری کی جانب جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام اتحادی جماعتیں حکومت کے ساتھ کھڑی ہیں اور وہ ملکی مفاد میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں اور آئندہ بھی کرتی رہیں گی۔








