کابل ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی)طالبان نے شمالی افغانستان کے اہم شہر قندوز پر قبضہ کیلئے بڑی کارروائی کا آغاز کردیا ہے اور وہ شہر کے اہم علاقہ سیسراکا تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے ہیں، کابل میں ایک دھماکہ میں دو افغان فوجی اہلکار ہلاک اورایک زخمی ہوگیا۔افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے گزشتہ روز قندوز شہر کے اہم علاقوں پر قبضہ کیلئے مرطوبوط کارروائیاں کیں۔قندوزکے حکام نے بتایا …
طالبان نے شمالی افغانستان قندوز پر قبضہ کیلئے بڑی کارروائی کا آغاز کردیا
کابل ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی)طالبان نے شمالی افغانستان کے اہم شہر قندوز پر قبضہ کیلئے بڑی کارروائی کا آغاز کردیا ہے اور وہ شہر کے اہم علاقہ سیسراکا تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے ہیں، کابل میں ایک دھماکہ میں دو افغان فوجی اہلکار ہلاک اورایک زخمی ہوگیا۔افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے گزشتہ روز قندوز شہر کے اہم علاقوں پر قبضہ کیلئے مرطوبوط کارروائیاں کیں۔قندوزکے حکام نے بتایا کہ طالبان نے گروپوں کی صورت میں اتوار اورپیر کی درمیانی شب سے مختلف علاقوں میں حملوں کا آغازکیا اورپیر کے روز بھی مختلف مقامات پر جھڑپیں جاری رہی۔حکام نے بتایا کہ طالبان شہر کے اہم علاقہ سیسراکا تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے ہیں اورانہوں نے بعض اہم علاقوں میں اہم روٹس کاکنٹرول حاصل کرلیا ہے۔









