پوپ فرانسس آذربائیجان پہنچ گئے

باکو ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس جارجیا کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وسطی ایشیائی ریاست آذربائیجان پہنچ گئے ۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق پوپ فرانسس نے آذربائیجان حکومت کی تعریف کی کہ وہ پرتشدد انتہاپسندی کی وجہ سے منقسم ہونے کے باوجود مذہبی برداشت بڑھانے کے دلیرانہ اقدامات کو متعارف کرانے میں مصروف ہے۔ آذربائیجان میں کیتھولک مسیحی اقلیت کے …

باکو ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس جارجیا کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وسطی ایشیائی ریاست آذربائیجان پہنچ گئے ۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق پوپ فرانسس نے آذربائیجان حکومت کی تعریف کی کہ وہ پرتشدد انتہاپسندی کی وجہ سے منقسم ہونے کے باوجود مذہبی برداشت بڑھانے کے دلیرانہ اقدامات کو متعارف کرانے میں مصروف ہے۔ آذربائیجان میں کیتھولک مسیحی اقلیت کے طور پر آباد ہیں ۔ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں پوپ نے دس گھنٹے قیام کیا۔ انہوں نے صدر الہام علیوف اور دوسرے حکومتی اہلکاروں کے علاوہ مسلمان نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کیں ہیں۔

Leave a Reply