اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کہاہے کہ حکومت کی سمارٹ لاک ڈائون کی پالیسی کی وجہ سے پاکستان کی معیشت بحالی کی راہ پرگامزن ہوگئی ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کویہاں پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنرڈاکٹرکرسٹین ٹرنر سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے امورپرگفتگو ہوئی،وزیراعظم کے مشیرنے برطانیہ کے ہائی کمشنرکوکورونا وائرس کے مضرمعاشی اثرات …
حکومت کی سمارٹ لاک ڈاون کی پالیسی کی وجہ سے پاکستان کی معیشت بحالی کی راہ پرگامزن ہوگئی ہے، حفیظ شیخ

مزید خبریں
اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کہاہے کہ حکومت کی سمارٹ لاک ڈائون کی پالیسی کی وجہ سے پاکستان کی معیشت بحالی کی راہ پرگامزن ہوگئی ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کویہاں پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنرڈاکٹرکرسٹین ٹرنر سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے امورپرگفتگو ہوئی،وزیراعظم کے مشیرنے برطانیہ کے ہائی کمشنرکوکورونا وائرس کے مضرمعاشی اثرات کو کم کرنے اورمعاشرے کے غریب اورکمزورطبقات کے تحفظ کیلئے اٹھائے جانیوالے اقدامات سے آگاہ کیا۔انہوں نے برطانیہ کے ہائی کمشنرکوپاکستان کے اقتصادی پس وپیش منظرکے بارے میں بھی بریفنگ دی اورکہاکہ حکومت کے اقدامات کی وجہ سے ترسیلات زرمیں اضافہ ہورہاہے، براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے، محصولات میں اضافہ ہورہاہے۔ انہوں نے کہاکہ جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں حسابات جاریہ کے کھاتے فاضل ہوگئے ہیں۔ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کہاکہ حکومت نے سمارٹ لاک ڈائون کی پالیسی اختیارکی جس میں لوگوں کی زندگیوں کوتحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ معیشت کا پہیہ بھی رواں رکھاگیا، سمارٹ لاک ڈاون کی پالیسی کی وجہ سے پاکستان کی معیشت اب بحالی کی راہ پرگامزن ہوچکی ہے۔برطانیہ کے ہائی کمشنرنے پاکستان کے شہریوں پر عالمگیروبا کے معاشی اورسماجی اثرات کو کم کرنے کے ضمن میں برطانیہ کی حکومت کی طرف سے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔وزیراعظم کے مشیرنے معاونت فراہم کرنے کی پیشکش پرہائی کمشنرکاشکریہ اداکیا۔








