پاکستان ، او آئی سی کے بانی رکن کی حیثیت سے ، امت مسلمہ کی واحد اور نمایاں آواز کے طور پر اس تنظیم کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان ، او آئی سی کے بانی رکن کی حیثیت سے ، امت مسلمہ کی واحد اور نمایاں آواز کے طور پر اس تنظیم کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔یہ بات انہوں نے جمعرات کو او آئی سی کونسل برائے وزرائے خارجہ کے 47 ویں اجلاس کے موقع پر اوائی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف الاثمین …

اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان ، او آئی سی کے بانی رکن کی حیثیت سے ، امت مسلمہ کی واحد اور نمایاں آواز کے طور پر اس تنظیم کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔یہ بات انہوں نے جمعرات کو او آئی سی کونسل برائے وزرائے خارجہ کے 47 ویں اجلاس کے موقع پر اوائی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف الاثمین سے نیامی میں ملاقات کے دوران کہی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران اسلامو فوبیا ، مقبوضہ کشمیر اور فلسطین اور کوویڈ 19 وبائی امراض کی صورتحال امت مسلمہ کو مختلف درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی صورتحال اور مقبوضہ وادی کے آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کرنے کے اقدامات پر پاکستان کی تشویش سے آگاہ کیا،جو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور چوتھے جنیوا کنونشن سمیت بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔وزیر خارجہ نے سیکرٹری جنرل کو 47 ویں سی ایف ایم اجلاس میں اسلامو فوبیا سے متعلق قرارداد منظور کرنے کے لئے پاکستان کے اقدام سے بھی آگاہ کیا۔سکریٹری جنرل نے او آئی سی کے بانی اور فعال رکن کی حیثیت سے پاکستان کے کردار کو سراہا۔ سکریٹری جنرل نے جموں وکشمیر تنازعہ پر او آئی سی کی مستقل حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ جموں و کشمیر سے متعلق ان کے خصوصی ایلچی نے رواں سال کے شروع میں پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کا دورہ کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ خصوصی ایلچی کی رپورٹ سی ایف ایم اجلاس میں پیش کی جائے گی۔سیکرٹری جنرل نے اسلامو فوبیا کے معاملے پر بھی اپنے خیالات سے بھی آگاہ کیا کہ کہا کہ او آئی سی کی اسلامو فوبیا سے متعلق تازہ ترین رپورٹ بھی سی ایف ایم اجلاس میں پیش کی جائیگی۔او آئی سی سکریٹری جنرل کے جموں و کشمیر سے متعلق ایلچی یوسف الدودے ، سکریٹری خارجہ سہیل محمود ، او آئی سی کے لئے پاکستان کے مستقل نمائندہ اور دیگر اعلی عہدیدار بھی اس موقع پرموجود تھے۔

مزید خبریں