اپوزیشن کی جانب سے کورونا جیسے اہم مسئلے پر ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنانا غیر منطقی اور افسوسناک ہے، سردارعثمان بزدار

لاہور۔27نومبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کسی ایک ملک کا مسئلہ نہیں بلکہ اقوام عالم کا مشترکہ چیلنج ہے، اہم قومی مسئلے پر بھی اپوزیشن سیاست کر رہی ہے، افسوسناک امر ہے کہ اپوزیشن نے کورونا وبا پر پوائنٹ سکورنگ کی کوشش کی۔ انہو ں نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے کورونا وائرس جیسے اہم مسئلے پر ڈیڑھ اینٹ کی مسجد …

لاہور۔27نومبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کسی ایک ملک کا مسئلہ نہیں بلکہ اقوام عالم کا مشترکہ چیلنج ہے، اہم قومی مسئلے پر بھی اپوزیشن سیاست کر رہی ہے، افسوسناک امر ہے کہ اپوزیشن نے کورونا وبا پر پوائنٹ سکورنگ کی کوشش کی۔ انہو ں نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے کورونا وائرس جیسے اہم مسئلے پر ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنانا غیر منطقی اور افسوسناک ہے،آزمائش کی اس گھڑی میں اپوزیشن کے منفی کردار کو تاریخ میں اچھے الفاظ سے یاد نہیں رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن صرف کھوکھلے نعرے لگا رہی ہے، عملی طور پر کچھ نہیں کیا جبکہ پاک دھرتی کی مٹی ہم سب سے یگانگت اور بھائی چارے کا تقاضا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خا ن نے ہمیشہ مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے، اپوزیشن نے مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑا ہونے کی بجائے انہیں تقسیم کرنے کی کوشش کی، اپوزیشن کا موجودہ حالات میں منفی کردار قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اہم قومی مسئلے پر اپوزیشن کی جانب سے سیاست ملک و قوم کے مفاد میں نہیں، تحریک انصاف کی قیادت غریب عوام کا درد سمجھتی ہے۔