وفاقی وزیر اسد عمر تین روزہ دورے پر سکھر پہنچ گئے

سکھر۔27نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ و سربراہ این سی او سی اسد عمر تین روزہ دورے پر سکھر پہنچ گئے، سکھر ایئرپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ جس طرح کراچی میں پیکیج کا اعلان کیا ہے اسی طرح باقی سندھ کے لیئے بھی پیکج دیں گے۔اس حوالے سے سکھر، لاڑکانہ، گھوٹکی سمیت پانچ اضلاع کا دورہ کروں گا اور ضروری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا …

سکھر۔27نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ و سربراہ این سی او سی اسد عمر تین روزہ دورے پر سکھر پہنچ گئے، سکھر ایئرپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ جس طرح کراچی میں پیکیج کا اعلان کیا ہے اسی طرح باقی سندھ کے لیئے بھی پیکج دیں گے۔اس حوالے سے سکھر، لاڑکانہ، گھوٹکی سمیت پانچ اضلاع کا دورہ کروں گا اور ضروری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا جائیگا۔جمعہ کے روز وفاقی وزیر اسد عمر سکھر ایئرپورٹ سے گھوٹکی روانہ ہوگئے جہاں ایم پی اے شہریار شر کی دعوت میں شرکت کریں گے۔ میڈیا ڈیپارٹمنٹ پی ٹی آئی سندھ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وہ آج ہفتے کو سوئیٹ گارڈن میں یوتھ سے خطاب کریں گے۔ وفاقی وزیر بعد میں لاڑکانہ روانہ ہو جائیں گے۔ اتوار کے روز روھڑی میں پی ٹی آئی رہنما سید طاھر شاہ کے ظہرانے میں شرکت کریں گے اور میڈیا سے گفتگو بھی کریں گے۔ کرونا وائرس کی وجہ سے جلسے اور دیگر تقریبات منسوخ کردی گئی ہیں ۔ پی ٹی آئی رہنما سید طاہر شاہ آج تین روزہ دورہ پر سکھر پہنچیں گے۔اسد عمر سکھر، گھوٹکی ، جیکب آباد، لاڑکانہ، شکارپور میں اہم سیاسی ملاقاتیں بھی کریں گے۔وفاقی وزیر اسد عمر نوجوانوں سے بھی ملاقات کریں گے۔وہ دورے کے دوران حکومتی اتحادیوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔وفاقی وزیر اسد عمر جیکب آباد بھی جائیں گے جہاں وہ وفاقی وزیر میاں محمد سومرو سے والدہ کی وفات پر تعزیت کریں گے۔اسد عمر اہم سیاسی شخصیات سردار غوث بخش مہر، سردار معظم عباسی اور دیگر سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ 3 روزہ دورے کے دوران وہ پارٹی کے سینئر رہنماو¿ں سے ملاقاتیں کریں گے۔